0
Saturday 11 Jan 2014 22:04

پاراچنار، تحریک حسینی کے زیراہتمام کرپشن، منشیات اور فحاشی کیخلاف واک اور جلسہ

پاراچنار، تحریک حسینی کے زیراہتمام کرپشن، منشیات اور فحاشی کیخلاف واک اور جلسہ
اسلام ٹائمز۔ پاراچنار سٹی میں منشیات اور کرپشن کے خلاف تحریک حسینی کے زیر اہتمام ایک پرامن واک کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں سینکڑوں کی تعداد میں لوگوں نے شرکت کی۔ واک تحریک کے صدر مولانا منیر حسین کی قیادت میں تحریک حسینی کے مرکزی دفتر سے شروع ہوئی، جس نے کشمیر چوک پہنچ کر جلسے کی صورت اختیار کر لی۔ جلسے سے تحریک حسینی کے صدر مولانا منیر حسین اور دیگر رہنماؤں نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاراچنار میں فحاشی پھیلانے کی کسی کوشش کو کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت سے ہمارا مطالبہ ہے کہ وہ خود ان کارندوں پر ہاتھ ڈالے، ورنہ ہم خود ہی کاروائی کرنے پر مجبور ہونگے۔
 
انہوں نے پاراچنار شہر میں موجود عیسائی برادری کو متنبہ کرتے ہوئے کہا کہ نشہ کی تیاری ترک کر دیں، ورنہ ان کے خلاف آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ عامل تعویذات تعویذ اور گنڈوں کی شکل میں خواتیں میں فحاشی پھیلانے کی کوششوں میں مصروف ہیں۔ ان سے ہماری گزارش ہے کہ وہ یہ پیشہ ترک کر دیں، یا کم از کم خواتین کو بغیر محرم کے اپنے پاس آنے سے منع کریں، ورنہ ایسے عاملوں کے سنٹروں سے تمام وسائل و اسباب اٹھا کر لے جائیں گے اور انکے مراکز کو تحریک کی مہر لگا کر سیل کر دیں گے۔

دوسری جانب علاقے بھر میں مرکزی قومی انجمن حسینیہ کے انتخاب کے لئے جرگے اور جلسے منعقد کئے جا رہے ہیں۔ ہر قبیلے کو مخصوص دن دیا گیا ہے، جو اپنے مقررہ دن کو اپنے نمائندوں کے گلے میں ہار ڈال کر بڑی دھوم دھام سے ثالثین کے پاس لے جاتے ہیں۔ ثالثین نے 9 جنوری کی تاریخ قوم بنگش، 10 جنوری کو قوم غنڈی خیل، 11 جنوری قوم علی زئی اور دوپرزئی جبکہ 12 جنوری کو قوم ہمزہ خیل اور مستو خیل کے لئے مقرر کی گئی ہے۔ آج کے دن قوم علی زئی نے چار جبکہ دوپرزئی نے پانچ نمائندوں کا انتخاب کرکے مرکزی ثالث سابق ایم این اے سید منیر سید میاں کے پاس لے گئے۔ سید منیر سید میاں نے یقین دہانی کرائی کہ معاہدے کے مطابق قومی انجمن کی تشکیل 15 جنوری تک مکمل ہوجائے گی اور 17 ربیع الاول کو نئی منتخب قومی انجمن حلف اٹھائے گی۔
خبر کا کوڈ : 340128
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش