0
Thursday 16 Jan 2014 10:02

دہشتگردوں کیخلاف واضح طور پر اعلان جہاد کرنے تک امن قائم نہیں ہوسکتا، علامہ جاوید اکبر ساقی

دہشتگردوں کیخلاف واضح طور پر اعلان جہاد کرنے تک امن قائم نہیں ہوسکتا، علامہ جاوید اکبر ساقی
اسلام ٹائمز۔ آج ہمیں مسلک کی دکانوں سے الگ ہو کر، قاتل کو قاتل اور مقتول کو مقتول کہنا ہوگا، جب تک ہم دہشت گردوں کے خلاف واضح طور پر اعلان جہاد نہیں کریں گے، حکومت ایکشن نہیں لے گی، امن قائم نہیں ہوسکتا۔ ان خیالات کا اظہار علامہ جاوید اکبر ساقی نے اسلام ٹائمز ساتھ خصوصی گفتگو کے دوران کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ جب تک سرکاری ایجنسیز حرکت میں نہیں آئیں گی، جو معلوم نہیں کیوں خاموش ہیں، امن قائم نہیں ہوسکتا۔ قاتل مارنے کے بعد برملا تسلیم کرتے ہیں کہ ہم نے قتل کیا، آج اعتزاز حسن کو شہید کرنے والے کون ہیں۔ آج کون لوگ ہیں جنہوں نے علامہ ناصر عباس کو شہید کیا۔ کون لوگ ہیں جو علماء کرام کے قتل میں ملوث ہیں۔ کون ہیں جو امام بارگاہوں اور مساجد پر حملے کرتے ہیں۔ وہی لوگ ہیں جو برملا تسلیم کرتے ہیں کہ قتل ہم نے کیا، انہوں نے کہا کہ ہم میں جرات نہیں ہے کہ ہم انہیں عوام کے سامنے پیش کریں۔ جب تک ہم مصلحت نہیں چھوڑیں گے، پاکستان میں امن قائم نہیں ہوسکتا۔ جب تک قاتلوں کو کٹہرے میں کھڑا کرکے بے نقاب نہیں کریں گے، جب تک دہشت گردوں کو کیفر کردار تک نہیں پہنچائیں گے، اس معاشرے میں امن و امان کا قیام ممکن نہیں ہے۔
خبر کا کوڈ : 341591
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش