0
Sunday 19 Jan 2014 15:20

بنوں دھماکہ، صدر، وزیر اعظم، وزرائے اعلیٰ اور دیگر سیاسی رہنماوٴں کی شدید مذمت

بنوں دھماکہ، صدر، وزیر اعظم، وزرائے اعلیٰ اور دیگر سیاسی رہنماوٴں کی شدید مذمت
اسلام ٹائمز۔ صدر، وزیر اعظم اور سیاسی رہنماؤں کی جانب سے بنوں دھماکے کی مذمت کی گئی ہے، ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین نے کہا کہ ملکی قیادت فیصلہ کرے طالبان سے مذاکرات کرنے ہیں یا نہیں؟ دیر کریں گے تو ملک کو ہی نقصان ہوگا۔صدر ممنون حسین ، وزیر اعظم نواز شریف،سابق صدر آصف علی زرداری ، پنجاب اور خیبرپختون خوا کے وزرائے اعلیٰ نے بنوں میں فورسز کے قافلے پر حملے کی شدید مذمت کی ہے۔ دھماکے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ان دھماکوں کا مقصد ملکی دفاع کو کمزور کرنا ہے۔متحدہ قومی موومنٹ کے سربراہ الطاف حسین نے دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ اگر اسی طرح فورسز کے جوان شہید ہوتے رہے تو قانون نافذ کرنے والے اداروں میں مایوسی بڑھے گی۔ صدر ، وزیر اعظم اور مسلح افواج کے سربراہان جلد فیصلہ کریں کہ طالبان سے مذاکرات کرنے ہیں یا نہیں،جتنی تاخیر کی جائے گی،ملک کو اتنا ہی نقصان ہوگا۔
خبر کا کوڈ : 342725
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش