0
Wednesday 22 Jan 2014 11:40

برٹش کشمیری بھارتی یوم جمہوریہ کو یوم سیاہ کے طور پر منائیں گے

برٹش کشمیری بھارتی یوم جمہوریہ کو یوم سیاہ کے طور پر منائیں گے
اسلام ٹائمز۔ پوری دنیا میں آباد کشمیریوں کی طرح برطانیہ بھر کے برٹش کشمیری 26جنوری بھارتی یومِ جمہوریہ کو یوم سیاہ کے طور پر منائیں گے۔ کشمیر ایڈوائزری کونسل برطانیہ کے ترجمان شعیب اکبر نازش نے کونسل سے مشاورت کے بعد اس بات کا اعلان کیا اور کہا 26 جنوری دن ایک بجے سے تین بجے تک بھارتی ہائی کمیشن لندن کے باہر ایک پرامن مظاہرہ کیا جائے گا، اس مظاہرے میں انٹرنیشنل سیاسی شخصیت کی آمد بھی متوقع ہے۔ قائم مقام صدر ایڈوائزری کونسل راجہ تجمل نوابی، راجہ اسحاق خان، راجہ ایوب راٹھور ایڈووکیٹ نے تمام کشمیری سیاسی و غیرسیاسی و سماجی تنظیموں سے اس پرامن مظاہرے میں صدقے دل سے شرکت کی اپیل کی ہے۔ راجہ تجمل نوابی نے کہا ہے کہ اس مظاہرے کو کامیاب کرنا ہر کشمیری پر فرض ہے۔ اس مظاہرے میں کشمیر انٹرنیشنل سیکرٹریٹ کے بیرسٹر عبدالمجید ترمبو اور پروفیسر نذیر احمد شال بھی شرکت کریں گے۔ ترجماں ایڈوائزری کونسل شعیب نازش نے کہا ریاست جموں و کشمیر تقریبا 84ہزار مربع محیط ایک اکائی ہے، جس کی وحدت اور حق خودارادیت کے حصول تک تمام کشمیر پرامن جدوجہد جاری رکھنے کا عزم کیے ہوئے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 343682
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش