0
Wednesday 22 Jan 2014 18:44

سینٹرل جیل کراچی میں موبائل فون جیمرز نصب کر دیئے گئے

سینٹرل جیل کراچی میں موبائل فون جیمرز نصب کر دیئے گئے
اسلام ٹائمز۔ شہر قائد میں موجود جیلوں میں قید دہشتگردوں کے باہر کی دنیا سے رابطے اور اپنے نیٹ ورکس چلانے کی اطلاعات کافی عرصے سے عام ہیں مگر حیران کن بات یہ ہے کہ ان دہشتگردوں کے روابط ختم اور نیٹ ورکس توڑنے کے بجائے موبائل فون جیمرز لگا کر اس مسئلے کا حل نکالا جا رہا ہے۔ اطلاعات کے مطابق جیلوں میں بیٹھ کر اپنے نیٹ ورکس آپریٹ کرنے والے دہشت گردوں کے باہر کی دنیا سے رابطے منقطع کرنے کی غرض سے سینٹرل جیل کراچی میں موبائل فون کے سگنل جام کرنے کیلئے جیمرز کی تنصیب کر دی گئی ہے، جیمرز 24 گھنٹے کام کریں گے۔ جیمرز کی تنصیب کے بعد اطراف کے ڈیڑھ کلومیٹر تک کے علاقے میں موبائل فون سروس متاثر ہوگی اور شہریوں کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔ جیل ھکام کے مطابق اگلے مرحلے میں ڈسٹرکٹ جیل ملیر، حیدرآباد، سکھر اور لاڑکانہ سمیت دیگر جیلوں میں بھی موبائل فون جیمرز نصب کئے جائیں گے۔
خبر کا کوڈ : 343865
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش