0
Saturday 1 Feb 2014 08:21

دہلی کے وزیراعلیٰ کیجریوال کی بجلی کمپنیوں کو وارننگ

دہلی کے وزیراعلیٰ کیجریوال کی بجلی کمپنیوں کو وارننگ
اسلام ٹائمز۔ دہلی کے نومنتخب وزیراعلیٰ اروند کیجریوال نے آج بجلی سپلائی کرنے والی کمپنیوں کو وارننگ دی ہے کہ وہ عوام کے درمیان دہشت پھیلانے سے باز آئیں ورنہ حکومت ان کے خلاف سخت قدم اٹھائے گی، کیجریوال نے آج نامہ نگاروں سے بات چیت کرتے ہوئے دہلی کی عوام کو یقین دلایا کہ دارالحکومت میں بجلی کی کوئی کٹوتی نہیں ہوگی، انہوں نے کہا کہ بجلی کمپنیاں عوام میں دہشت پھیلانے کی کوشش کررہی ہیں، انہوں نے کہا کہ دہلی میں بجلی کی کوئی کمی نہیں ہے اور اگر کمپنیاں کٹوتی کرکے عوام کو پریشان کرنے کی کوشش کریں گی تو ان کے خلاف سخت سے سخت کارروائی کی جائے گی، اروند کیجریوال نے کہا کہ بجلی کٹوتی کے معاملے پر حکومت خاموش نہیں بیٹھے گی، اگر بجلی کمپنیاں کٹوتی کرتی ہیں تو ان کا لائسنس رد کردیا جائے گا، انہوں نے کہا کہ دہلی میں بجلی کی سپلائی کا کام صرف ٹاٹا اور امبانی دو کمپنیوں کے پاس ہی نہیں رہنے دیا جائے گا، حکومت مسابقت بڑھانے کے لئے اور بھی کمپنیوں کو لائسنس دے گی۔
خبر کا کوڈ : 347113
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش