0
Tuesday 4 Feb 2014 10:19

5 فروری، کل ملک بھر میں یوم یکجہتی کشمیر منایا جائیگا

5 فروری، کل ملک بھر میں یوم یکجہتی کشمیر منایا جائیگا
اسلام ٹائمز۔ لائن آف کنٹرول کے دونوں اطراف، پاکستان اور دنیا بھر میں کل 5فروری کو یوم یکجہتی کشمیر روایتی جوش و خروش سے منایا جائے گا۔ اس موقع پر ملک بھر میں عام تعطیل ہو گی، چاروں صوبوں، آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان میں یوم یکجہتی کشمیر کے سلسلے میں خصوصی پروگرام ہوں گے۔ صدر پاکستان ممنون حسین اور وزیراعظم محمد نواز شریف کشمیری قائدین سے ملاقاتیں کریں گے۔ کشمیری شہدا کی یاد میں صبح نو بجے ملک بھر میں ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی جائے گی۔ وفاقی و صوبائی دارالحکومتوں میں بڑی بڑی ریلیاں نکالی اور انسانی ہاتھوں کی زنجیریں بنائی جائیں گی۔ جماعت اسلامی کے زیراہتمام بھی جلسے، جلوس، ریلیاں اور سیمینارز منعقد کئے جائیں گے۔ منورحسن اسلام آباد میں کشمیر ریلی کی قیادت اور اس سے خطاب کریں گے۔ سٹیٹ بینک آف پاکستان اور تمام شیڈولڈ بینک و مالیاتی ادارے کل یوم یکجہتی کشمیر کی تعطیل کے سلسلہ میں بند رہیں گے۔
خبر کا کوڈ : 348169
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش