0
Thursday 6 Feb 2014 17:59

سعودی عرب میں 3 ہزار پاکستانی قید، سپریم کورٹ کا ازخود نوٹس

سعودی عرب میں 3 ہزار پاکستانی قید، سپریم کورٹ کا ازخود نوٹس
اسلام ٹائمز۔ سعودی عرب میں تین ہزار پاکستانیوں کو قید کرنے سے متعلق سپریم کورٹ نے از خود نوٹس لے لیا۔ عدالت نے سیکرٹری خارجہ سے ایک ہفتے میں جواب طلب کر لیا ہے۔ سعودی عرب میں مقیم علی خان نے ہیومن رائٹس کے لیے مخصوص سیکشن میں درخواست دائر کی۔ درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ جدہ کے مرکز میں تین ہزار سے زائد پاکستانی قیدی ہیں۔ ان میں سے کچھ کا انتقال ہو چکا ہے۔ پاکستانی سفارتخانہ معاملے کو سنجیدگی سے نہیں لے رہا۔ قیدیوں کی ایگزٹ اور ڈی پورٹ کی دستاویزات تیار ہو چکی ہیں۔ سفارت خانے کی عدم دلچسپی کی وجہ سے قیدیوں کو مشکلات کا سامنا ہے۔ درخواست گزار نے عدالت سے قانونی چارہ جوئی کی استدعا کی ہے۔
خبر کا کوڈ : 348986
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش