0
Monday 17 Feb 2014 19:52

بھارت کا افغانستان کو ہیلی کاپٹرز فراہم کرنے کا اعلان

بھارت کا افغانستان کو ہیلی کاپٹرز فراہم کرنے کا اعلان
اسلام ٹائمز۔ افغانستان کے دورے سے واپسی پر طیارے میں میڈیا سے گفتگو میں بھارتی وزیر خارجہ سلمان خورشید کا کہنا تھا کہ بھارت جنگ سے تباہ حال افغانستان کو لوجسٹک سپورٹ بھی فراہم کرے گا تا کہ کابل حکومت اپنے کارگو طیاروں کو بحال کر سکے۔ ان کا کہنا تھا کہ صدر کرزئی نے بھارت سے جدید ساز و سامان فراہم کرنے کی درخواست کی تھی اور بھارت بہت جلد افغانستان کو ہیلی کاپٹرز فراہم کرے گا، تاہم انہوں نے ہیلی کاپٹرز کی تعداد یا ان کی نوعیت کے بارے میں بتانے سے انکار کر دیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 352666
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش