0
Sunday 23 Feb 2014 10:29

خیبر پی کے کے حکام کا قومی وطن پارٹی کے مقامی رہنما کی ہلاکت پر اظہار تعزیت، مختلف علاقوں میں دہشت گردوں کی کاروائیاں

خیبر پی کے کے حکام کا قومی وطن پارٹی کے مقامی رہنما کی ہلاکت پر اظہار تعزیت، مختلف علاقوں میں دہشت گردوں کی کاروائیاں
اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ خیبرپی کے پرویز خٹک ، قومی وطن پارٹی کے سربراہ آفتاب احمد شیرخان پائو، تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان سمیت دیگرسیاسی و سماجی رہنمائوں نے قومی وطن پارٹی کے مقامی رہنما کی بم حملے میں ہلاکت کی شدید مذمت کی۔ دریں اثناء ٹانک کے محلہ شاہجہان میں لیڈی ڈاکٹر کے کلینک کو بارودی مواد سے اڑانے کی کوشش ناکام بنادیا گیا۔ پولیس نے 3 کلو وزنی بارودی مواد کو ناکارہ بنا دیا جبکہ نواحی گائوں بھٹیارے کے قریب نامعلوم خاتون کی لاش برآمد ہوئی۔ کلاچی شہر میں نامعلوم ملزمان نے سی ڈی شاپ کو رات کے وقت آگ لگا دی۔ لاکھوں روپے کا سامان جل کرخاکستر ہوگیا۔ سی ڈی شاپ مالک مصطفی کو نامعلوم ملزمان کی طرف سے دکان بند کرنے کے حوالے سے دھمکیاںدی جارہی تھیں۔اسی طرح کلاچی کے علاقہ لونی میں مخالفین کی فائرنگ سے فاروق نامی شخص جاں بحق ہوگیا۔
خبر کا کوڈ : 354640
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش