0
Monday 24 Feb 2014 00:09

نواز شریف سعودی عرب کی غلامی کی بجائے اپنے ملک کی سلامتی کی فکر کریں، علامہ اعجاز بہشتی

نواز شریف سعودی عرب کی غلامی کی بجائے اپنے ملک کی سلامتی کی فکر کریں، علامہ اعجاز بہشتی

اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی رہنما علامہ اعجاز حسین بہشتی نے کہا ہے کہ نواز شریف سعودی عرب کی غلامی کی بجائے اپنے ملک کی سلامتی کی فکر کریں۔ قائد وحدت مسلمین علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے پاکستان کی تشیع میں بیداری کی جو روح پھونکی ہے، اس پر کوئٹہ کی عوام نے لبیک کہتے ہوئے یہ ثابت کر دیا ہے کہ کربلا کے ماننے والے کبھی بھی ظالم کے آگے اپنا سر نہیں جھکائیں گے۔ اس موقع پر شیعہ علماء کونسل کے سربراہ علامہ سید ساجد علی نقوی، آل پاکستان شیعہ ایکشن کمیٹی کے مرکزی محرک علامہ مرزا یوسف حسین، ڈپٹی اسپیکر سندھ اسمبلی شہلا رضا، ایم ڈبلیو ایم کے رکن بلوچستان اسمبلی سید محمد رضا اور مقامی رہنما قیوم چنگیزی سمیت دیگر تنظیموں کے رہنما بھی موجود تھے۔ اجتماع میں ہزاروں کی تعداد میں مرد و خواتین نے شرکت کرکے یہ ثابت کیا کہ اپنے شہداء کی یاد کو زندہ رکھنے کے لئے ہمارے جوان، بچے، بوڑھے اور خواتین میدان میں ہمیشہ حاضر ہیں۔ علامہ اعجاز بہشتی نے اپنے خطاب میں کہا کہ میں آج اس جلسے میں قائد وحدت مسلمین علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کی نمائندگی کر رہا ہوں اور ان کی طرف سے آپ کو سلام پیش کرتا ہوں۔

ایم ڈبلیو ایم کے مرکزی رہنماء کا کہنا تھا کہ ملت کوئٹہ نے ہمیشہ بیداری کی آواز پر لبیک کہا ہے۔ یہ کوئٹہ ہی کے شہداء کے خون کی برکت ہے کہ ملت جعفریہ پاکستان بھر میں ظالم کے خلاف برسرپیکار ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہمارا ملک آج جن مسائل کا شکار ہے، اس کے حل کیلئے ہمیں متحد و منظم ہونا پڑے گا۔ نواز شریف اس ملک کو سعودی عرب کے پروردہ دہشت گردوں کی جنت بنانا چاہتے ہیں۔ لیکن ہم اپنے شہداء کے لہو کی قسم کھا کر کہتے ہیں کہ ہم پاکستان کو ہرگز سعودی دہشت گردوں کی جنت نہیں بننے دیں گے۔ علامہ اعجاز بہشتی نے نواز شریف کی حکومت پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا کہ پاک فوج نے دشمن قوتوں کے خلاف جو اقدام کیا ہے۔ ملت جعفریہ اس کی بھرپور حمایت کرتی ہے اور یہ اعلان کرتی ہے کہ ملت جعفریہ کا ہر جوان دہشت گردوں کے خلاف اس لڑائی میں اپنی فوج کے شانہ بشانہ ہے۔

خبر کا کوڈ : 354795
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش