0
Thursday 20 Mar 2014 23:50

کالعدم دہشتگرد تنظیمیں نام بدل کر کام کر رہی ہیں، خورشید شاہ

کالعدم دہشتگرد تنظیمیں نام بدل کر کام کر رہی ہیں، خورشید شاہ
اسلام ٹائمز۔ اپوزیشن لیڈر سید خورشید شاہ نے کہا ہے کہ کالعدم دہشتگرد تنظیمیں نام تبدیل کر کام کر رہی ہیں، ماضی میں لشکر جھنگوی پر پابندی لگی تو وہ نام بدل کر سامنے آگئی۔ کہتے ہیں کہ دوسرے ملکوں میں فوج نہ بھیجنے کے حوالے سے وزیراعظم کے بیان پر اعتماد ہے۔ اسلام آباد میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ طالبان سے مذاکرات کے دوران دہشتگردی کی کارروائیاں بھی جاری ہیں، کون دہشتگردی کر رہا ہے اور کس سے مذاکرات ہو رہے ہیں، کسی کو کچھ معلوم نہیں۔ انہوں نے کہا کہ کالعدم دہشتگرد تنظیمیں نام بدل کر کام کر رہی ہیں، ماضی میں لشکر جھنگوی پر پابندی لگی تو وہ نام بدل کر سامنے آگئی۔ انہوں نے کہا کہ ایسا نہ ہو کہ ماضی کی طرح پابندی کی بعد دوبارہ جہادی تنظیمیں نام بدل لیں۔
خورشید شاہ نے کہا کہ چوہدری نثار نے جج کی ہلاکت پر پارلیمنٹ میں غیر ذمہ دارانہ بیان دیا، اب وہ سانحہ کچہری کے بیان پر سوچ سمجھ کر کچھ فیصلہ کریں۔ پارلیمنٹ ہاوس کے سامنے صحافیوں سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے اپوزیشن لیڈر نے کہا کہ صحافی جان پر کھیل کر کام کرتے ہیں، ان کی انشورنس ہونی چاہیئے۔ انہوں نے چوبیس مارچ کو قومی اسمبلی کے اجلاس میں صحافیوں کے مطالبات پیش کرنے کی بھی یقین دہانی کروائی۔
خبر کا کوڈ : 364099
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش