0
Sunday 23 Mar 2014 17:09

اسرائیل کا وجود پاکستان کو ختم کرنے کیلئے قائم کیا گیا تھا، جمیل احمد

اسرائیل کا وجود پاکستان کو ختم کرنے کیلئے قائم کیا گیا تھا، جمیل احمد
اسلام ٹائمز۔ انجمن تاجران کے صدر جمیل احمد نے کہا ہے کہ پاکستان اسلام کے نام پر وجود میں آیا۔ اسلام اور پاکستان کو دنیا کی کوئی طاقت ختم نہیں کرسکتی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈیرہ اسماعیل خان میں جماعت الدعوۃ کے زیراہتمام ہونیوالے احیاء نظریہ پاکستان مارچ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا ہے کہ پاکستان کو اللہ تعالیٰ نے ہر قسم کی نعمتوں سے نوازا ہے۔ اگر ملکی وسائل کا جائزہ لیا جائے تو دنیا کی پہلی دس قوموں میں آپ نظر آتے ہیں، مگر افسوس ہے کہ ان وسائل سے کوئی فائدہ نہیں اٹھایا جاسکا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کے معرض وجود میں آنے کے بعد یہودی نظریے کی بنیاد پر اسرائیل کا قیام عمل میں لایا گیا۔ اسرائیل کے قیام کا مقصد ہی پاکستان کا خاتمہ تھا۔ انہوں نے کہا بلوچستان میں ہندوستان کی را، اسرائیل کی موساد اور کئی ایجنسیاں مداخلت کررہی ہیں۔ ہم پاک فوج کی قربانیوں کو سلام پیش کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کا بازار گرم ہے، کوئی محفوظ نہیں ہے۔ حکومت فوری طور پر دہشت گردی کے کیمپوں کے خلاف کاروائی کرکے ان کا خاتمہ کرے۔

 
خبر کا کوڈ : 364932
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش