0
Monday 24 Mar 2014 16:59

طالبان سے مذاکرات شہداء کے خون کیساتھ دھوکا ہے، علامہ عبدالخالق اسدی

طالبان سے مذاکرات شہداء کے خون کیساتھ دھوکا ہے، علامہ عبدالخالق اسدی
اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین صوبہ پنجاب کے سیکرٹری جنرل  علامہ عبدالخالق اسدی نے ضلع خوشاب کا دورہ کیا، اور نواحی علاقے نیتری میں دریائے جہلم کی جانب سے ملحقہ آبادی کے خطرے کے حوالے سے وزٹ کیا اور حالات کا جائزہ لیا۔ علاوہ ازیں صوبائی سیکرٹری جنرل نے ضلع خوشاب کی ضلعی کابینہ کے وفد سے بھی ملاقات کی اور اجلاس میں پاکستان کے حالات کے حوالے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مذاکرات برابری کی بنیاد پر ہونے چاہیئے، مگر طالبان سے مذاکرات شہداء کے خون کے ساتھ دھوکا ہے اور اس وقت پاکستان کے جو اہم اداروں کی نجکاری کی بات چل رہی ہے یہ پاکستانی معیشت کے اٹھتے ہوئے تابوت میں آخری کیل گاڑنے کے مترادف ہو گا۔ اجلاس میں صوبہ پنجاب کے سیکرٹری شعبہ جوانان علامہ حسن رضا ہمدانی نے بھی شرکت کی۔
خبر کا کوڈ : 365223
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش