0
Wednesday 26 Mar 2014 23:06

پنجاب یونیورسٹی:جمعیت کی ہنگامہ آرائی، 13 گرفتار

پنجاب یونیورسٹی:جمعیت کی ہنگامہ آرائی، 13 گرفتار
اسلام ٹائمز۔ پنجاب یونیورسٹی میں اسلامی جمعیت طلبا کی جانب سے ہنگامہ آرائی اور توڑ پھوڑ کرنے کے الزام میں پولیس نے تیرہ شرپسندوں کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا ہے۔ پنجاب یونیورسٹی کے چند شرپسند عناصر نے یونیورسٹی کے سامنے کینال روڈ کو بلاک کر کے شہریوں کی دس گاڑیوں کی توڑ پھوڑ کر کے ہنگامہ آرائی شروع کر دی، جس کے بعد پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی جس کے بعد بھی شرپسند افراد نے پولیس کی گاڑیوں کو بھی توڑ پھوڑ کا نشانہ بنایا جبکہ پولیس اہلکاروں پر پتھراؤ بھی کیا۔ پولیس نے موقع سے تیرہ نوجوانوں کو حراست میں لے لیا جبکہ درجنوں کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔ دوسری جانب متاثرہ شہریوں کا کہنا تھا کہ طلبا تنظیم کی جانب سے آئے روز احتجاج میں سرکاری اور غیر سرکاری املاک کو نقصان پہنچانا معمول بن چکا ہے، تاہم اب انتظامیہ کو اس بارے میں سخت نوٹس لینے کی ضرورت ہے۔
خبر کا کوڈ : 366175
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش