0
Wednesday 26 Mar 2014 22:38

کراچی میں دہشتگردی کا منصوبہ ناکام، رکشے سے بارود بنانے والا کیمیکل برآمد

کراچی میں دہشتگردی کا منصوبہ ناکام، رکشے سے بارود بنانے والا کیمیکل برآمد
اسلام ٹائمز۔ شہر قائد کے علاقے سرجانی ٹاؤن میں پولیس نے دہشتگردی کا بڑا منصوبہ ناکام بنا دیا۔ پولیس نے رکشے سے بارود بنانے والا کیمیکل برآمد کرلیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ یہ کیمیکل بارودی مواد بنانے کے لئے منتقل کیا جا رہا تھا۔ شہر میں دہشتگردی کا ایک بڑا منصوبہ ناکام بنا دیا گیا۔ سرجانی ٹاؤن کے علاقے سے ایک مشکوک رکشہ برآمد ہوا۔ پولیس نے چیکنگ کے لئے بم ڈسپوزل اسکواڈ کو طلب کیا تو چیک کرنے پر معلوم ہوا کہ رکشے کے اندر بم اور پٹاخے بنانے والا سامان موجود ہے۔ ایس ایس پی ویسٹ عرفان بلوچ کے مطابق بارود کی مقدار ڈھائی سو کلو گرام ہے۔ یہ بارود کریکر او بال بم بنانے میں استعمال کیا جاتا ہے۔ پولیس نے رکشہ ڈرائیور کو گرفتار کرلیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ رکشے میں لایا گیا بارود کسی بڑی دہشتگردی میں استعمال ہونا تھا۔ رکشہ ڈرائیور کی نشاندہی پر پولیس نے سرجانی میں ایک فیکٹری پر چھاپہ مار کر فیکٹری کے چوکیدار کو حراست میں لے لیا۔
خبر کا کوڈ : 366169
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش