0
Tuesday 22 Apr 2014 23:51

ایران گیس پائپ لائن کا منصوبہ کسی صورت ترک نہیں کیا جائیگا، شاہد خاقان عباسی

ایران گیس پائپ لائن کا منصوبہ کسی صورت ترک نہیں کیا جائیگا، شاہد خاقان عباسی
اسلام ٹائمز۔ وزیر پٹيرولیم شاہد خاقان عباسی نے سینیٹ میں کہا ہے کہ رواں سال کے اختتام تک قطر سے ایل این جی کی درآمد شروع کرنے کیلئے اقدامات کئے جا رہے ہیں، پاک ایران گیس پائپ لائن کا منصوبہ کسی صورت ترک نہیں کیا جائے گا، اپوزیشن نے مذاکرات کے باوجود دہشتگرد حملوں پر احتجاج کرتے ہوئے واک آؤٹ کیا۔ سینٹ میں وفقہ سوالات کے دوران شاہد خاقان عباسی نے بتایا کہ ایل این جی کی قیمت کا شفاف انداز میں تعین کرنے کے لئے اوپن بولی کا فیصلہ کیا گیا ہے، سیف الرحمان سمیت کسی کی کمپنی سے خفیہ معاہدہ نہیںٕ ہوا۔ انہوں نے بتایا کہ ایران گیس پائپ لائن منصوبہ عالمی پابندیوں کے باعث شروع نہیں ہوسکا، ایران پر پابندیاں ختم ہوتے ہی منصوبے پر کام شروع کر دیا جائے گا۔ 
زیرو آورز میں اظہار خیال کرتے ہوئے سینیٹر رضا ربانی کا کہنا تھا کہ دہشت گرد اے این پی اور پیپلز پارٹی کو نشانہ بنا رہے ہیں، طالبان کے حملوں کی صورت میں حکومت نے سخت ردعمل کا مظاہرہ کرنے کا اعلان کیا تھا لیکن حملوں کے باوجود حکومت خاموش ہے۔ حاجی عدیل نے کہا کہ لگتا ہے کے پی کے پاکستان کا حصہ نہیں، صوبے میں دہشتگردوں کے حملوں کیخلاف ایوان سے واک آوٹ کرتے ہیں۔ اسکے ساتھ ہی اپوزیشن کے اراکین ایوان سے چلے گئے۔ مسلم لیگ (ق) کے صدر چوہدری شجاعت حسین نے کہا کہ فوج کے خلاف بیان بازی کرکے اس کے مورال کو گرانے کی کوشش کی جا رہی ہے، آئی ایس آئی فوج کے نہیں سول حکومت کے ماتحت ہے، اس لئے حکومت کو اس کا دفاع کرنا چاہے۔ سینٹ نے سروینگ اینڈ میپنگ بل کی متقفہ طور پر منظوری دے دی جبکہ سروسز ٹربیونلز ایکٹ میں ترمیم کا بل متعلقہ قائمہ کمیٹی کے سپرد کر دیا گیا۔ سینٹ کا اجلاس کل سہ پہر چار بجے تک ملتوی کر دیا گیا۔
خبر کا کوڈ : 375596
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش