0
Saturday 3 May 2014 09:53

شامی باغیوں نے گھٹنے ٹیک دیئے، حمص کا کنٹرول سرکاری فوج سنبھالے گی

شامی باغیوں نے گھٹنے ٹیک دیئے، حمص کا کنٹرول سرکاری فوج سنبھالے گی
اسلام ٹائمز۔ غیر ملکی خبر رساں اداروں کے مطابق شامی شہر حمص میں سرکاری دستوں اور باغیوں کے مابین جنگ بندی کا معاہدہ طے پا گیا ہے۔ اس معاہدے کی رو سے باغی 2 سال سے جاری قبضے کا خاتمہ کرتے ہوئے ان علاقوں سے پرامن طور پر چلے جائیں گے اور ان کا کنٹرول دوبارہ حکومت کے پاس آجائے گا۔ فوج حمص کا کنٹرول سنبھال لے گی، تاہم باغیوں کو شہر کے قدیم حصے اور ان کے زیر قبضہ علاقوں سے نکلنے کے لیے وقت دیا جائے گا۔ معاہدے پر اگلے 24 گھنٹوں کے دوران عمل درآمد شروع کیا جائے گا۔ شام میں خانہ جنگی شروع ہونے کے بعد سے حمص کو باغیوں کا گڑھ شمار کیا جاتا تھا۔ حکومت کی جانب سے پیچھلے ماہ باغیوں کے خلاف کی جانے والی کارروائی کے نتیجے میں معاہدہ عمل میں آیا۔ 2 سال سے جاری اس لڑائی کی وجہ سے ان علاقوں کے شہری دوائوں اور غذائی قلت کا شکار ہونا شروع ہوگئے تھے۔ اس پیش رفت پر حکومت کی جانب سے ابھی تک کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا ہے۔ دوسری جانب حلب میں بھی شامی دستوں نے کئی مقامات باغیوں سے آزاد کرا لئے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 378760
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش