0
Saturday 17 May 2014 21:13
گستاخی کرکے مسلمانوں کے جذبات مجروح کئے

سنی اتحاد کونسل نے جیو کیخلاف سپریم کورٹ میں درخواست دائر کر دی

سنی اتحاد کونسل نے جیو کیخلاف سپریم کورٹ میں درخواست دائر کر دی
اسلام ٹائمز۔ ایس آئی سی نے گستاخانہ پروگرام پر جیو نیوز کیخلاف مقدمہ درج کرنے کیلئے سپریم کورٹ میں آئینی درخواست دائر کر دی۔ صاحبزادہ حامد رضا کا کہنا ہے کہ انہوں نے قانون کا راستہ اختیار کیا ہے۔ درخواست سنی اتحاد کونسل کے سربراہ صاحبزادہ حامد رضا اور دیگر کی جانب سے آرٹیکل 184 کی ذیلی شق 3 کے تحت دائر کی گئی ہے۔ جس میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ جیو نے گستاخی کر کے مسلمانوں کے جذبات مجروح کئے۔ توہین آمیز پروگرام کے ذریعے مذہبی منافرت اور فرقہ واریت کو ہوا دی گئی، اس لئے عدالت جیو کیخلاف مقدمہ درج کرنے کا حکم دے۔ درخواست میں میر شکیل الرحمان، شائستہ لودھی ، پروگرام پروڈیوسر، وینا ملک، اسد خٹک، جیو ٹی وی کی انتظامیہ اور دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔ درخواست دائر کرنے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے صاحبزادہ حامد رضا کا کہنا تھا کہ انہوں نے قانی راستہ اختیار کیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ سنی اتحاد کونسل پرتشدد کارروائیوں پر یقین نہیں رکھتی۔
خبر کا کوڈ : 383602
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش