0
Thursday 22 May 2014 20:13

ملتان، ایم ڈبلیو ایم کراچی میں جاری ٹارگٹ کلنگ کے خلاف کل احتجاجی مظاہرہ کرے گی

ملتان، ایم ڈبلیو ایم کراچی میں جاری ٹارگٹ کلنگ کے خلاف کل احتجاجی مظاہرہ کرے گی
اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کی اپیل پر آج ملک بھر میں نمازجمعہ کے بعد کراچی میں جاری شیعہ ٹارگٹ کلنگ کے خلاف احتجاجی مظاہرے اورریلیاں نکالی جائیں گی۔ ملتان سے جاری پریس ریلیز کے مطابق مجلس وحدت مسلمین جنوبی پنجاب کے میڈیا کوارڈینیٹر ثقلین نقوی نے بتایا کہ ملک بھر کی طرح ملتان میں بھی آج نماز جمعہ کے بعد جامع مسجد جعفریہ چوک قذافی (چوک کمہاراں والا) پر کراچی میں جاری شیعہ ٹارگٹ کلنگ کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا جائے گا۔ مظاہرے کی قیادت مجلس وحدت مسلمین ملتان کے سیکرٹری جنرل علامہ سید اقتدارحسین نقوی، علامہ قاضی نادر حسین علوی، علامہ محمد حسین مہدوی، محمد عباس صدیقی اور دیگر کریں گے۔
خبر کا کوڈ : 385270
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش