0
Wednesday 29 Sep 2010 12:49

امریکا نے پاکستان کے اندر یکطرفہ زمینی کارروائی کی دھمکی دیدی، امریکی اخبار

امریکا نے پاکستان کے اندر یکطرفہ زمینی کارروائی کی دھمکی دیدی، امریکی اخبار
اسلام ٹائمز- ڈیلی جنگ کے مطابق امریکی اخبار نیویارک ٹائمز نے ایک سینئر امریکی اہلکار کے حوالے سے اپنی رپورٹ میں لکھا ہے کہ جنرل ڈیوڈ پیٹریاس نے حال ہی میں پاکستان کے اعلیٰ حکام کو خبردار کیا ہے کہ اگر شمالی وزیر ستان میں جنگجووں کا نیٹ ورک ختم نہیں کیا گیا تو امریکا پاکستان کے قبائلی علاقوں میں یکطرفہ کارروائی کر سکتا ہے۔ اہلکار نے ڈرون حملوں میں اضافے کی وضاحت کرتے ہوئے بتایا کہ پیٹریاس شدت پسندوں کے محفوظ ٹھکانوں کو تباہ کرنا چاہتے ہیں اور انہوں نے پاکستانی حکام کو عندیہ دیا ہے کہ وہ اس معاملے میں مزید اقدامات اُٹھا سکتے ہیں۔ امریکی اہلکار کے مطابق پیٹریاس سرحد پار کارروائیوں کی منصوبہ بندی کر رہے ہیں جس کیلئے انہیں صدر اوباما کی منظوری کی ضرورت ہو گی۔
نیویارک ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق سی آئی اے نے پاکستان میں ڈرون حملوں کی تعداد میں بھی اضافہ کر دیا ہے اور صرف ستمبر کے مہینے میں 20 حملے ہوئے۔ اخبار نے پاکستانی انٹیلیجنس اہلکار کا حوالہ دیتے ہوئے لکھا ہے کہ حالیہ ڈرون حملوں میں طالبان یا القاعدہ کا کوئی رہنما ہلاک نہیں ہوا کیونکہ متعدد سینئر رہنما پہلے ہی شمالی وزیرستان سے فرار ہو چکے ہیں۔ اخبار کے مطابق سی آئی اے کے ڈرون حملوں کے علاوہ دہشت گردی کے خلاف جنگ تیز ہوتی جا رہی ہے اور حالیہ دنوں میں امریکی فوج کے ہیلی کاپٹروں نے پاکستان میں تین بار فضائی کاروائی کی جسکے نتیجے میں کم از کم 50 افراد ہلاک ہوئے جنکے بارے حقانی گروپ سے تعلق رکھنے کا شبہ تھا۔ 
خبر کا کوڈ : 38567
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش