0
Saturday 31 May 2014 18:50

دہشتگردی میں ملوث مدارس کیخلاف کارروائی ہونی چاہیئے، صاحبزادہ حامد رضا

دہشتگردی میں ملوث مدارس کیخلاف کارروائی ہونی چاہیئے، صاحبزادہ حامد رضا
اسلام ٹائمز۔ چیئرمین سنی اتحاد کونسل صاحبزادہ حامد رضا نے کہا ہے کہ افغانستان سے پاکستانی سکیورٹی فورسز پر حملہ قابل مذمت ہے۔ مولوی فضل اﷲ افغانستان میں بیٹھ کر پاکستانی سکیورٹی فورسز پر حملے کروا رہا ہے۔ پاکستان دشمن دہشت گردوں کو افغانستان میں امریکہ اور افغان حکومت کی پشت پناہی حاصل ہے۔ ریاست سے لڑنے والے دہشت گردوں کے خلاف کارروائی کا فیصلہ خوش آئند ہے۔ دہشت گردی کے خاتمے کی جنگ میں قوم پاک فوج کے ساتھ ہے۔ دینی مدارس اسلام کے قلعے ہیں۔ دینی مدارس کے خلاف کوئی سازش کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔ دہشت گردی میں ملوث مدارس کے خلاف کارروائی ہونی چاہیئے۔ دینی مدارس سے اسلام کا پیغامِ امن عام کیا جائے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے جامعہ رضویہ فیصل آباد کے سالانہ جلسہ دستارِ فضیلت و تقسیم اسناد سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ صاحبزادہ حامد رضا نے مزید کہا کہ حکمرانوں کا ایجنڈا خدمت نہیں پیسہ ہے۔ سیاسی جماعتوں میں آمریت کا راج ہے۔ پنجاب میں ایم پی اے کے اغواء سے گڈ گورننس کے دعووں کا پول کھل گیا ہے۔ ضمنی الیکشن میں تحریک انصاف کی جیت عوام کا حکمرانوں پر عدم اعتماد کا اظہار ہے۔ افغانستان کی سرزمین کا پاکستان کے خلاف استعمال ہونا افسوسناک ہے۔ پاکستانی چیک پوسٹ پر حملہ کرنے والے امریکی و بھارتی ایجنٹ ہیں۔ حکومت نئے بجٹ کا پانچ فیصد حصہ زراعت کے لیے مختص کرے۔ جلسہ سے علامہ محمد شریف رضوی، صاحبزادہ حسین رضا، علامہ باغ علی رضوی، مفتی محمد سعید رضوی، پیر سیّد محفوظ الحق شاہ اور دیگر نے خطاب کیا۔
خبر کا کوڈ : 388093
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش