0
Friday 6 Jun 2014 19:17

امام خمینی ؒ کی برسی کی مناسبت سے لاہور میں خصوصی تقریب کا اہتمام

امام خمینی ؒ کی برسی کی مناسبت سے لاہور میں خصوصی تقریب کا اہتمام
اسلام ٹائمز۔ لاہور میں انقلاب اسلامی ایران کے بانی اور عظیم رہنما حضرت آیت اللہ خمینی کی 25 ویں برسی کی مناسبت سے خانہ فرہنگ جمہوری اسلامی ایران اور ملی یکجہتی کونسل پاکستان کے تعاون سے ’’امام خمینی ؒ بیداری اسلامی کے احیاء گر‘‘ کے موضوع الحمرا ہال میں ایک تقریب کا اہتمام کیا گیا، جس میں علمائے کرام، ثقافتی، سیاسی اور علمی شخصیات نے شرکت کی۔ سیمینار میں مقررین نے امام خمینی ؒ کی شخصیت، سیرت اور بیداری اسلامی کے حوالے سے ان کی سوچ پر روشنی ڈالی۔ مقررین میں محمد حسین بنی اسدی قونصلیٹ جنرل جمہوری اسلامی ایران لاہور، اکبر برخورداری ڈائریکٹر جنرل خانہ فرہنگ ایران لاہور، علامہ شاہد نقوی، سمیعہ راحیل قاضی، بلال قطب، علامہ راغب حسین نعیمی، مفتی سہیل رضا قادری رہنما تحریک وحدت اسلامی، مولانا خادم حسین شرقپوری مرکزی نائب صدر ملی یکجہتی کونسل، ساجد انور ڈپٹی سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی پاکستان، شیعہ علما کونسل کے نائب صدر علامہ حافظ سید کاظم رضا نقوی، معروف نعت خواں سید مقدس کاظمی شامل تھے۔

مقررین نے کہا کہ ایران میں جب شاہ کی حکومت تھی تو پورا ایران گمراہی کی اندھیروں میں ڈوبا ہوا تھا۔ اس تاریکی کی وجہ سے اسلام کا چہرہ بھی مسخ ہو رہا تھا، جس میں امام خمینی نے فیصلہ کیا کہ وہ ایران کو اس تاریکی سے نجات دلائیں گے اور انہوں نے اپنے زمانہ طالب علمی میں ہی شاہ کے خلاف اعلان جہاد کر دیا اور پھر تاریخ نے دیکھا کہ وہی طالب علم جس نے قم کے مدرسے سے شاہ کے خلاف تحریک کا آغاز کیا تھا، شاہ کا تختہ الٹنے میں کامیاب ہوگیا۔ انہوں نے کہا کہ انقلاب کی دشمن قوتوں نے انقلاب کو محدود کرنے اور اس کو ناکام بنانے کے لئے ہتھکنڈے استعمال کرنا شروع کر دیئے، لیکن انقلاب نہ صرف کامیاب ہے بلکہ اس کے دشمن ناکام و نامراد ہوچکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ انقلاب اسلامی ایران پر شیعہ انقلاب کا لیبل لگا کر اسے محدود کرنے کی کوشش کی گئی، لیکن اسلامی ناب محمدی کی حقیقی روشنی نے دشمنوں کے ان عزائم کو بھی خاک میں ملا دیا اور آج استعمار انقلاب اسلامی ایران کے خوف سے لرزہ براندام ہے۔
خبر کا کوڈ : 389710
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش