0
Thursday 12 Jun 2014 00:17

گلگت، صوبائی محکمہ اطلاعات کیجانب سے صحافیوں کے لیے ورکشاپ کا انعقاد

گلگت، صوبائی محکمہ اطلاعات کیجانب سے صحافیوں کے لیے ورکشاپ کا انعقاد
اسلام ٹائمز۔ صوبائی محکمہ اطلاعات گلگت بلتستان کی جانب سے مقامی صحافیوں کی ٹریننگ کے لئے منعقد کرائے جانے والے میڈیا ورکشاپ میں گلگت بلتستان کے مقامی صحافیوں کی ایک کثیر تعداد نے شرکت کی اور صحافتی ضابطہ اخلاق، سوشل میڈیا فار ورکنگ جرنلسٹس، بریکنگ نیوز، سیٹیزن جرنلزم اور تحقیقاتی رپورٹنگ کے بارے میں سیر حاصل گفتگو ہوئی۔ اس ورکشاپ میں شرکت کے لئے ضلع غذر، استور اور ہنزہ نگر سے صحافیوں کو مدعو کیا گیا تھا اور گلگت کے مقامی صحافیوں نے پریس کلب گلگت کے صدر خورشید احمد کی سربراہی میں شرکت کی۔ اسلام آباد سے آئے ہوئے میڈیا ٹرینر علی عمران نے پہلے سیشن میں نیوز رائیٹنگ اور خبر کے بنیادی اجزاء کے حوالے سے شرکاء کو آگاہ کیا اور مقامی اخبارات میں کام کرنے والے صحافیوں کو خبر کے انداز اور بیان کرنے کے مختلف طریقوں کے بارے میں بتایا۔ علی عمران نے شرکاء سے بات کرتے ہوئے مقامی اخباری کارکنان کے جذبے کی تعریف کی اور کہا کہ یہاں کی صحافی برادری مشکل حالات میں بھی معیاری رپورٹنگ کر رہی ہے اور ان کا جذبہ قابل تحسین ہے۔

ورکشاپ کی دوسری ٹرینر معروف براڈ کاسٹر قراۃالعین حیدر نے تحقیقاتی رپورٹنگ کے اسلوب اور رپورٹس کی تشکیل اور تدوین کے مراحل کے بارے میں شرکاء سے گفتگو کی اور اس میں درپیش مسائل کو اجاگر کیا۔ انہوں نے بتایا کہ ایک عام خبر کے مقابلے میں تحقیقاتی رپورٹنگ میں کس طرح سے کسی بھی واقعہ کی تہہ میں جاکر خبر کی تفصیلات کا حصول انتہائی ضروری ہوتا ہے۔ ورکشاپ میں مقامی خواتین صحافی بھی موجود تھیں جنہوں نے ٹرینرز سے صحافتی امور کی انجام دہی کے دوران پیش آنے والے مسائل اور انکے تدارک کے بارے میں معلومات حاصل کیں۔
خبر کا کوڈ : 390638
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش