0
Wednesday 11 Jun 2014 23:48

صدر آزاد کشمیر کی استور آمد پر پرتپاک استقبال

صدر آزاد کشمیر کی استور آمد پر پرتپاک استقبال
اسلام ٹائمز۔ صدر آزاد جموں و کشمیر سردار یقوب خان کا اپنی کابینہ وزیر تعمیرات آزاد کشمیر چو ہدری اشرف، وزیر سماجی بہبود آبادی فرزانہ یعقوب، میاں واحید وزیر تعلیم اور وزیر موصلات چوہدری راشید کے ہمراہ ضلع استور کا خصوصی دورہ کے موقع پر وزیراعلٰی گلگت بلتستان سید مہدی شاہ اور صوبائی وزیر ایکسایز اینڈ ٹیکسیشن گلگت بلتستان محمد نصیر خان وزیر تعمیرات محمد بشیر خان، پارلیمانی سیکرٹری عبدالحمید خان، پی پی خوتین وینگ ضلع استور کی صدر ساجدہ صداقت اور پاکستان پیپلز پارٹی ضلع استور کے ہزاروں کارکنوں نے استور ہیلی پیٹ سے ریلی کی شکل میں دنیا کا مشہور سیاحتی مقام استور راما لے گئے۔ اس موقع پر مہمانوں کے اعزاز میں شاندار پولو میچ کا بھی انعقاد کیا گیا تھاجسکے مہمان خصو صی صدر آزاد جمو و کشمیر سردار یعقوب خان تھے۔ اس موقع پر کھیلی جانے والی پولو میچ کی فاتح ٹیم کو دو لاکھ اور رنر اپ ٹیم کو ایک لاکھ ،انتظامیہ کو ایک لاکھ اور پولیس اہلکاروں کو ایک لاکھ روپے کا چیک دیا۔

صدر آزاد کشمیر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کشمیر کا استور سے بہت پرانا رشتہ ہے، استور سمیت پورے گلگت بلتستان کے لئے شونٹر پاس ٹنل کی مکمل منظوری لینے کے بعد یہاں کی عوام کو خوشخبری دینے آیا ہوں۔ شونٹر ٹنل بننے کے بعد گلگت بلتستان و آزاد جموں و کشمیر کا ایک بار پھر پرانے تعلقات بحال ہو جائینگے اور سفری مشکلات میں بھی کمی ہوگی۔ آج یہاں میں اپنی پوری کابینہ کے ساتھ دنیا کے خوبصورت ترین مقام استور راما پر صوبائی وزیر محمد نصیر خان کی خصوصی دعوت پر آیا ہوں۔ انہوں نے مزید کہا میں وزیراعلٰی گلگت بلتستان سید مہدی شاہ اور انکی کابینہ کو مبارک باد پیش کرتا ہوں کہ انہوں نے یہاں کی عوام کی بہتر نمائندگی کرتے ہوئے عوامی مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کی کو شش کی ہے۔ انکی عوام دوست پالیسی کو سامنے رکھتے ہوئے آئندہ بجٹ میں آزاد جموں و کشمیر حکومت کے بجٹ سے کم کر کے گلگت بلتستان حکومت کے لئے دو ارب روپے خصوصی پیکیج کے طور پر دے دونگا جو کہ یہاں کی عوام کے بنیادی مسائل کو کم کرنے کے لئے استعمال کیے جائنگے۔ انھوں نے کہا کہ ہم کشمیر میں گلگت بلتستان کے طالب علموں کو میڈیکل کالیجز میں کوٹے میں اضافہ کرنے کا بھی اعلان کرتے ہیں۔ گلگت بلتستان کی عوام اور کشمیر کی عوام پاکستانیوں سے بڑھ کر پاکستان سے محبت کرنے والے ہیں۔ 
تقریب سے وزیراعلٰی گلگت بلتستان سید مہدی شاہ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم سرادر یقوب خان اور اس کی تمام کابینہ کو سر زمین گلگت بلتستان آمد پر دل کی گہرایوں سے مبارک باد پیش کرتے ہیں۔ میں وزیراعظم پاکستان اورآزاد جموں و کشمیر حکومت کا شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں کہ انہوں نے شونٹر ٹاپ ٹینل کی منظوری کے لیے جو کام کیا ہے وہ گلگت بلتستان اور کشمیر کی تاریک کا ایک حصہ بنے گا جو یہاں کی عوام ہمشہ یاد رکھے گی۔
خبر کا کوڈ : 391138
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش