0
Wednesday 18 Jun 2014 09:14

شمالی وزیرستان میں ڈرون طیاروں کے حملے میں 6 افراد جاں بحق

شمالی وزیرستان میں ڈرون طیاروں کے حملے میں 6 افراد جاں بحق
اسلام ٹائمز۔ تحصیل میران شاہ میں امریکی ڈرون طیاروں کے حملے میں 6 افراد جاں بحق ہو گئے۔ ذرائع کے مطابق امریکی قاتل طیاروں نے شمالی وزیرستان کی تحصیل میران شاہ کے علاقوں درگاہ منڈی اور طوری خیل میں 4 میزائل داغے جس کے نتیجے میں 6 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہو گئے جس کے باعث ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔ حملے کے بعد ڈرون طیاروں نے علاقے میں نچلی پروازیں بھی جاری رکھیں جس کے باعث علاقہ مکینوں میں خوس و ہراس پھیل گیا۔ مقامی افراد نے اپنی مدد آپ کے تحت ڈرون حملے میں جاں بحق اور زخمی ہونے والوں کو قریبی اسپتالوں میں منتقل کیا۔  واضح رہے کہ ایک ہفتہ قبل بھی شمالی وزیرستان کی تحصیل میران شاہ میں 2 ڈرون حملوں میں 16 افراد جاں بحق ہو گئے تھے۔
خبر کا کوڈ : 392982
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش