0
Thursday 19 Jun 2014 23:02

دہشت گرد نواز لیگ کے مشیروں کیساتھ رابطے میں ہیں، سید خورشید شاہ

دہشت گرد نواز لیگ کے مشیروں کیساتھ رابطے میں ہیں، سید خورشید شاہ
اسلام ٹائمز۔ قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف سید خورشید شاہ نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کے مشیر نااہل ہیں، جن کے دہشت گردوں کے ساتھ رابطے ہیں۔ قومی اسمبلی میں سانحہ لاہور پر بات کرتے ہوئے خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی کی سابق حکومت میں بھی طاہر القادری نے لانگ مارچ کیا تھا، لیکن ہم نے اس معاملے کو سیاسی مفاہمت کے ذریعے حل کیا لیکن موجودہ حکومت نے اس کے لئے صحیح اقدامات نہیں کئے، پیپلز پارٹی جمہوریت کے لئے حکومت کے ساتھ تعاون کررہی ہے کیونکہ جمہوریت ہی ملک کی بقا کی ضمانت ہے۔ ملک میں بہانے ڈھونڈے جا رہے ہیں اور حکومت غلطیوں پر غلطیاں کر رہی ہے، ہم حکومت کے ساتھ کھڑے ہیں کہ کوئی شب خون نہ مار دے۔ سید خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ تاریخ گواہ ہے کہ ماضی میں پنجاب حکومت نے طاہر القادری کو سبیلیں لگاکر اسلام آباد میں داخل کیا، سی سی پی او لاہور کا بھائی وہ ایم پی اے ہے جسے وزیر اعظم نواز شریف نے اپنی چھوڑی ہوئی نشست دی۔ انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کے مشیر نااہل ہیں جن کے دہشت گردوں کے ساتھ رابطے ہیں۔ یہ لوگ چاہتے ہیں کہ وزیر اعظم نواز شریف نے دہشت گردوں کے خلاف جو جرات مندانہ اقدام لئے ہیں وہ کامیابی سے ہمکنار نہ ہوں۔ ایسی صورت حال میں پاکستان کی تمام سیاسی جماعتوں کو متحد ہونا ہوگا اور ہمیں دہشت گردوں کے خلاف آپریشن کی حمایت میں اکٹھا رہنا ہوگا۔
خبر کا کوڈ : 393555
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش