0
Wednesday 29 Apr 2009 12:32

بونیر :سیکیورٹی فورسز نے ضلعی ہیڈ کوارٹر ڈگر کا کنٹرول سنبھال لیا

بونیر :سیکیورٹی فورسز نے ضلعی ہیڈ کوارٹر ڈگر کا کنٹرول سنبھال لیا
بونیر:بونیر میں عسکریت پسندوں کے خلاف آپریشن کے دوران فوج نے ، ضلعی صدر مقام ڈگر کا کنٹرول سنبھال لیا ہے سکیورٹی فورسز کے ذرائع نے میڈیا کو بتایا ہے کہ ڈگر کا کنٹرول حاصل کیا جا چکا ہے اور اس سے پہلے فوجی دستے ہیلی کاپٹر کے ذریعے ڈگر میں اتارے گئے ، ان دستوں نے ڈگر اور نواحی مقامات پر پوزیشنز مستحکم کر لی ہیں اور انہوں نے ایف سی اور پولیس کے ساتھ رابطہ بھی قائم کر لیا ہے ۔ یاد رہے کہ بونیر میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن گزشتہ روز شروع کیا گیا تھا ، اس سے پہلے ضلع دیر میں فورسز نے عسکریت پسندوں کے خلاف آپریشن مکمل کرنے کا اعلان کیا تھا ، وزیر داخلہ رحمان ملک کے مطابق دیر آپریشن کے دوران 70 شرپسند مارے گئے تھے جبکہ بونیر میں ساڑھے چار سو عسکریت پسندوں کے موجود ہونے کی اطلاعات بھی تھیں ۔بونیر کے علاقے ڈگر ، پیر بابا ، باباجی کنڈاو اور کڑاکڑ میں عسکریت پسندوں کے ٹھکانوں پر وقفے وقفے سے گن شپ ہیلی کاپٹروں کی شیلنگ جاری ہے جس میں عسکریت پسندوں کے کئی ٹھکانے تباہ ہونے کی اطلاعات ہیں ۔۔دریں اثناء ڈگر اور پیر بابا میں کرفیو بدستور نافذ ہے اور گاڑیوں کی آمدورفت معطل ہے جبکہ خوف کے باعث سواڑی بازار مکمل طور پر بند ہے ۔۔ آپریشن کے باعث لوگوں میں خوف و ہراس ہے اور لوگوں کی نقل و حرکت محدود ہو گئی ہے ۔۔آپریشن کی وجہ سے تمام سرکاری اور غیر سرکاری تعلیمی ادارے بند کر دئیے گئے ہیں جبکہ سواڑی کالج میں جاری انٹر میڈیٹ کے امتحانات غیر معینہ مدت کے لئے ملتوی کردئیے گئے ہیں۔

خبر کا کوڈ : 3943
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش