0
Wednesday 25 Jun 2014 22:24

طالبان دہشت گردوں کے خاتمے کا وقت آ گیا ہے، معصوم نقوی

طالبان دہشت گردوں کے خاتمے کا وقت آ گیا ہے، معصوم نقوی
اسلام ٹائمز۔ جمعیت علما پاکستان نیازی کے سربراہ پیر سید محمد معصوم حسین نقوی نے کہا ہے کہ حکومت بدحواسی میں دہشت گردوں کا ساتھ نہ دے قومی اتفاق رائے پیدا ہونے دے، سیاسی جماعتوں کی سرگرمیاں روکنے پر توانائیاں صرف کرنے کی بجائے طالبان دہشت گردوں کے خلاف فوجی آپریشن سے متاثر ہونے والے قبائلی بھائیوں کی امداد کے لئے قومی سطح پر اتحاد کی تحریک چلائے۔ لاہور میں کارکنوں سے خطاب میں پیر معصوم نقوی نے کہا کہ آئین پر عملدرآمد سے ملک کو جمہوری بنایا جا سکتا ہے۔ تشدد اور پولیس کے سہارے سیاسی کارکنوں کو ہراساں کرنے سے حکمرانوں نے سوا بدنامی کے کچھ حاصل نہیں کیا۔ انہوں نے کہا کہ طاہرالقادری نے دانشمندی سے اپنی تحریک کے کارکنوں کو پرامن رکھا ورنہ حکومتی کارندوں اور ریاستی غنڈوں نے تشدد اور اشتعال انگیزی میں کوئی کسر اٹھا نہ رکھی تھی۔ ان کا کہنا تھا کہ حکومت جعلی بھاری مینڈیٹ کے خمار سے نکل کر سیاسی قوتوں کو اعتماد میں لے۔ خاندانی مارشل لا کی بجائے، جمہوری رویوں کو فروغ دے۔ جے یو پی نیازی کے سربراہ نے کہا کہ دہشت گردوں کے خلاف فوجی آپریشن کی وجہ سے بے گھر ہونے والے افراد قوم کی توجہ کے طلب گار ہیں۔ تمام سیاسی اور مذہبی جماعتوں کو آئی ڈی پیز کی دیکھ بھال پر توجہ دینی چاہیے۔ انہوں نے کہاکہ قوم فوج کے ساتھ ہے، فتح و نصرت فوج کی ہو گی۔ طالبان دہشت گردوں کے خاتمے کا وقت آ گیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 395108
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش