1
0
Sunday 29 Jun 2014 13:53

راولپنڈی پولیس نے بیگناہ لوگوں کو نہ چھوڑا تو حالات کی ذمہ دار پنجاب حکومت ہوگی، علامہ اشفاق وحیدی

راولپنڈی پولیس نے بیگناہ لوگوں کو نہ چھوڑا تو حالات کی ذمہ دار پنجاب حکومت ہوگی، علامہ اشفاق وحیدی
اسلام ٹائمز۔ شیعہ علماء کونسل پاکستان کے رہنما علامہ اشفاق وحیدی نے کہا ہے کہ حکومت باقی شہروں کی طرح راولپنڈی کے بھی حالات خراب کر رہی ہے، راولپنڈی کی انتظامیہ بیگناہ شیعہ نوجوانوں کی گرفتاریاں بند کرے، ہم نے ملک کے استحکام کیلئے تعاون کیا ہے، ان خیالات کا اظہار ایس یو سی پاکستان کے رہنما علامہ اشفاق وحیدی نے راولپنڈی میں بے گناہ شیعہ نوجوانوں کی گرفتاریوں پر اپنا ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کیا۔ علامہ اشفاق وحیدی کا کہنا تھا کہ راولپنڈی کی پولیس نے بے گناہ لوگوں کو نہ چھوڑا تو حالات کی ذمہ داری پنجاب حکومت پر ہوگی، ان کا کہنا تھا کہ ہم نے ہمیشہ اتحاد و وحدت کی بات کی ہے اور ملک کی بقاء کے لئے تعاون کیا ہے۔ لہذا ہمارا مطالبہ ہے کہ راولپنڈی سے جتنے بھی نوجوان گرفتار کئے گئے ہیں، انہیں فوری رہا کیا جائے۔
خبر کا کوڈ : 395936
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

hum apky sath hai
ہماری پیشکش