0
Tuesday 8 Jul 2014 16:37

ماہ رمضان خدا، رسول، اہلبیت اور قرآن سے تمسک کا بہترین ذریعہ ہے، علامہ امین شہیدی

ماہ رمضان خدا، رسول، اہلبیت اور قرآن سے تمسک کا بہترین ذریعہ ہے، علامہ امین شہیدی
اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ڈپٹی سیکریٹری جنرل علامہ امین شہیدی نے کہا ہے کہ خدا کی ربویت اور عقیدہ توحید پر کامل ایمان کا حصول اسلامی ایثار کے بغیر ناممکن ہے، نبی کریم ص کی سیرت طیبہ گواہ ہے کہ ترویج اسلام کے لئے کبھی طاقت اور ظلم کا سہارہ نہیں لیا، عراق و شام کی صورتحال میں عالمی استعماری قوتیں پس پردہ کھیل رہی ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے وحدت ہاوس کراچی سے جاری ایک بیان میں کیا۔ علامہ امین شہیدی کا کہنا تھا کہ ماہ مبارک رمضان شہر اللہ ہے ، جسے خداوند متعال نے اپنا مہینہ قرار دیا، معصوم کا فرمان ہے کہ بدنصیب ہے وہ شخص جو ماہ رمضان میں گناہ گار رہ جائے، مکتب اہل بیت ع دعا و مناجات کے حوالے سے غنی ترین مکتب ہے، ہمارے تمام گناہوں اور لغزشوں کا علاج ہمارے پاس آئمہ کی دعاؤں کی صورت میں موجود ہے، ماہ رمضان میں حاصل فرصتیں روزہ دار کے جملہ گناہوں کو بخشوانے کے لئے کافی ہیں۔

علامہ امین شہیدی کا کہنا تھا کہ رمضان کریم الہٰیت، نبوت اور قرآن سے تمسک کا بہترین وسیلہ ہے، قرآن مجید و فرقان حمید ہماری رہنمائی کیلئے موجود ہے، جس سے بہترین استفادہ ماہ مبارک میں کیا جاسکتا ہے۔ انہوں نے مذید کہا کہ عالمی استعماری قوتیں سعودی سرمائے سے شام و عراق میں وحشت و بربریت کا بازار گرم کئے ہوئے ہیں، عراق میں برسر پیکار تکفیری دہشت گرد نام نہاد اسلامی نظام حکومت کا نعرہ بلند کرکے امت مسلمہ کے درمیان نفرتوں کے بیج بو رہے ہیں، یہ دہشت گرد نہ ہی شیعہ ہیں نہ ہی سنی بلکہ خارجی ہیں جن کی نظر میں نہ مساجد کا احترام ہے نہ ہی مزارات و مقدس مقامات کا، انشاءاللہ جس طرح لبنان اور شام میں شکست ان کا مقدر بنی بلکل اسی طرح عراق میں بھی ذلت و رسوائی ان کا مقدر بنے گی۔
خبر کا کوڈ : 398096
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش