0
Saturday 12 Jul 2014 11:55

ضرب عضب، فوج نے دہشتگردی کے کاروبار کاخاتمہ کردیا

ضرب عضب، فوج نے دہشتگردی کے کاروبار کاخاتمہ کردیا
اسلام ٹائمز۔ مسلح افواج نے میرانشاہ میں دہشتگردی کے بڑے کاروبارکاخاتمہ کردیاہے اور خوش قسمتی سے دہشتگرد ایک بڑی فیکٹری کو تباہ کرنے میں ناکام رہے۔ میرانشاہ کا مکمل کنٹرول حاصل کرنے کے بعد میڈیا کو علاقے کے کرائے گئے دورے کے دوران انکشاف ہواکہ میرانشاہ کو شدت پسندوں نے دہشتگردی کابازاربنارکھاتھا۔ جہاں بارودی سرنگیں خاص پراڈکٹ تھیں ۔ یہاں موجود آئی ای ڈیز فیکٹریوں کی تعداد اور مہلک ہتھیاروں کی ناقابل یقین تعداد کو دیکھ کر اندازہ لگایا جاسکتا تھا کہ یہاں دہشت گرد تنظیموں نے آئی ای ڈیز، خود کش جیکٹوں کی تیاری اور دہشت گردی کو باقاعدہ کاروباری صنعت کا درجہ دے رکھا تھا۔ سرائے درپہ خیل میں ایک بڑی آئی ای ڈیز فیکٹری میں بارودی مواد سے بھرے 225 تیار سلنڈر موجود تھے۔ جہاں تیاری کیلئے درکار آلات کی بھی کوئی کمی نہیں تھی۔ ایک افسر نے بتایا مذکورہ فیکٹری پہنچے تو ایک مبینہ دہشت گرد کو حراست میں لیا جس کے ذمے آخری آپشن کے طور پر اس فیکٹری کو دھماکے سے اڑانا تھا مگر وہ کامیاب نہ ہوسکا۔ اُنہوں نے بتایاکہ چھوٹے بڑے دہشت گرد گروپوں کے لئے میران شاہ بازارمیں آئی ای ڈیز کی آدھ کلو سے لے کر دو سو کلو بارودی مواد تک کی اقسام برائے فروخت تھیں، القاعدہ شاپ نامی دکان سے جدید مواصلاتی آلات اور دہشت گردی کے لئے درکار دیگر ساز و سامان ملتا تھا۔ اسی کمپاﺅنڈ میں شیریں زادہ جہاد یار پی سی او بھی قائم تھا۔ جہاں سے طالبان کمانڈر دنیا بھر میں ای میلز اور فون کالز کے ذریعے رابطہ رکھتے تھے، تحریک طالبان پاکستان کے ترجمان شاہد اللہ شاہد اور دوسرے دہشت گرد گروپوں کے ترجمان بھی اس جہاد یار پی سی او اور انٹرنیٹ کیفے سے استفادہ کرتے رہے ہیں۔ اس پی سی او پر اغوا برائے تاوان کے ملزموں کے لئے سہولت بھی موجود تھی کہ وہ مغویوں کے گھر والوں سے رابطہ قائم رکھ سکیں۔
خبر کا کوڈ : 398955
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش