0
Tuesday 22 Jul 2014 21:54

11 مئی کے انتخابات میں چاروں صوبوں میں مختلف پارٹیوں کو پیکجز دیئے گئے، حافظ حمداللہ

11 مئی کے انتخابات میں چاروں صوبوں میں مختلف پارٹیوں کو پیکجز دیئے گئے، حافظ حمداللہ
اسلام ٹائمز۔ جمعیت علماء اسلام پاکستان کے مرکزی رہنماء سینیٹر مولانا حافظ حمداللہ نے کہا ہے کہ 11 مئی کے انتخابات میں چاروں صوبوں میں مختلف پارٹیوں کو پیکجز دیئے گئے۔ پنجاب کو مسلم لیگ، سندھ کو پیپلزپارٹی، خیبر پختونخواہ کو تحریک انصاف اور بلوچستان کو قوم پرستوں کے حوالے کیا گیا۔ حقیقی نمائندے نہ ہونے کی وجہ سے آج پختونخوا اور بلوچستان کی حکومتیں ناکامی کے بدترین دور سے گزر رہی ہیں۔ جلد ہی عوام کو مزید احساس ہو جائیگا۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان اور قادری کو سونامی، آزادی، انقلابی جیسے نعروں کے پیچھے کوئی ہاتھ ضرور ہے جو موجودہ سسٹم کو تلپٹ کرکے کچھ اور اہداف و مقاصد حاصل کرنا چاہتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اب گالی اور بداخلاقی کی سیاست چلے گی۔ چار حلقوں کے واویلا کرنیوالے وزیرستان کے آٹھ لاکھ بےگھر افراد کو بےیار و مددگار چھوڑ کر نان ایشوز کی پالیٹکس میں مصروف ہیں۔
خبر کا کوڈ : 400938
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش