0
Thursday 7 Aug 2014 22:28

انقلاب کی راہ میں کسی قسم کی رکارٹ برداشت نہیں کی جائے گی، ارشد مصطفائی

انقلاب کی راہ میں کسی قسم کی رکارٹ برداشت نہیں کی جائے گی، ارشد مصطفائی
اسلام ٹائمز۔ سنی اتحاد کونسل پاکستان کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات ارشد مصطفائی نے کہا ہے کہ سنی اتحاد کونسل کے کارکنوں اور عہدیداران کو ہراساں کرنے کا سلسلہ جاری رہا تو ملک گیر دھرنوں کی کال دیں، فیصل آباد، میانوالی، خانیوال میں بھی سنی اتحاد کونسل کی قیادت کی گرفتاریاں قابل مذمت ہیں، انقلاب کی راہ میں کسی قسم کی رکارٹ برداشت نہیں کی جائے گی، تمام رکاوٹیں عبور کر کے کارکنان یوم شہداء پر لاہور پہنچیں گے، حکمران بصیرت سے عاری ہیں، حکمران سیاسی فرعون بن چکے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے لاہور پہنچنے پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے ڈاکٹر طاہر القادری کی انقلاب کی کال سے قبل ہی حکمرانوں کی ٹانگیں کانپ رہی ہیں اور شاہی محلات پر لزرہ طاری ہے۔ ارشد مصطفائی کا کہنا تھا سبز انقلاب کے نتیجے میں ہی حقیقی جمہوری نظام آئے گا اور اب انقلاب کے ریلے کو روکنا حکمرانوں کے بس میں نہیں رہا، حکومت مخالف تحریک کا فائنل راونڈ شروع ہو گیا ہے آزادی کے مہینے میں قوم کو نا اہل حکمرانوں سے آزادی ملے گی۔

سنی اتحاد کونسل پاکستان کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات نے کہا ہے حکومت کی شکست خوردہ ذہنیت کھل کر سامنے آ گئی ہے، ریاستی طاقت سے کسی کی آواز دبانا غیر جمہوری رویہ ہے، حکومت ظلم اور جبر کا آمرانہ رویہ چھوڑ دے، جلسے جلوس ہر جماعت کا جمہوری حق ہیں، پنجاب حکومت بوکھلا کر اوچھے ہتھکنڈوں پر اتر آئی ہے۔ حبیب جالب کی نظمیں پڑھنے والے ظلم کی نئی تاریخ رقم کر رہے ہیں، تخت لاہور اور تخت اسلام آباد پر فرعون براجمان ہیں، حکومت کو ڈنڈے کی سیاست مہنگی پڑے گی، پنجاب پولیس ایک مافیا بن چکی ہے، اب بھی وقت ہے حکومت ہوش میں آ جائے، تخت گرانے اور تاج اچھالنے کا وقت قریب ہے، حکومت ڈاکٹر طاہرالقادری کے خلاف انتقامی کارروائیوں سے باز رہے، طاہرالقادری کی یلغار سے حکمران راہِ فرار اختیار کرنے والے ہیں۔ طاہر القادری کی کوئی حیثیت نہیں تو حکمرانوں پر کپکپی کیوں طاری ہے، جمہوریت کے سب سے بڑے دشمن حکمران خود ہیں۔
خبر کا کوڈ : 403612
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش