0
Sunday 24 Aug 2014 14:39

پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کا ’’دفاع جمہوریت‘‘ کیلئے ملک گیر مظاہروں کا اعلان

پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کا ’’دفاع جمہوریت‘‘ کیلئے ملک گیر مظاہروں کا اعلان
اسلام ٹائمز۔ پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے سربراہ محمود خان اچکزئی نے ہم خیال جماعتوں کے ساتھ ملکر جمہوریت کے دفاع کے لیے ملک گیر مظاہروں کا اعلان کردیا۔ کوئٹہ پریس کلب میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے محمود اچکزئی کا کہنا تھا کہ ہماری کسی سے کوئی دشمنی نہیں، ہمارے لیے تمام ادارے محترم ہیں، پشتونخوا ہ ملی عوامی پارٹی جمہوری قوتوں کے ساتھ ہے، پاکستان میں پہلی مرتبہ تمام جماعتیں متفق ہیں کہ آئین کا دفاع کریں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ آئین اور پارلیمنٹ کے دفاع کا مشترکہ فرنٹ بنائیں، اپنے ساتھیوں سے وعدہ کیا ہے اگر لڑائی آگے بڑھی تو پارلیمنٹ و جمہوریت کا دفاع کرینگے، محمود اچکزئی نے کہا کہ ڈنڈا بردار لوگ 18 کروڑ عوام کی بےحرمتی کر رہے ہیں اور نظام کو لپیٹنا چاہتے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 406431
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش