0
Tuesday 16 Sep 2014 22:47

طاہر القادری اپنے مشن میں کامیاب نہیں ہو سکیں گے، وفاق المدارس

طاہر القادری اپنے مشن میں کامیاب نہیں ہو سکیں گے، وفاق المدارس
اسلام ٹائمز۔ وفاق المدارس نے اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ وہ مذہبی مدرسوں کے خلاف کسی بھی قسم کی سازش کے خلاف مزاحمت کرے گا۔ گزشتہ روز ملتان میں وفاق المدارس کے ایک ہنگامی اجلاس کے بعد جاری ہونے والے بیان میں ادارے کی آئینی کمیٹی کے اراکین نے پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر علامہ طاہر القادری کے غیر ملکی اخبار کو دیے گئے اس انٹرویو پر تنقید کا نشانہ بنایا، جس میں انہوں نے کہا تھا کہ انہیں فخر ہے کہ انہوں نے ایک مشنری اسکول سے تعلیم حاصل کی تھی اور وہ مدارس کو سیکولر اداروں میں تبدیل کر دیں گے۔ بیان میں کہا گیا کہ ‘کچھ عناصر ملک میں قرآن اور حدیث کی تعلیمات کو ختم کرنے کی کوششیں کر رہے ہیں، لیکن وہ اپنے مشن میں کامیاب نہیں ہو سکیں گے۔ اس سے قبل وفاق المدارس کے اجلاس میں کراچی میں ہونے والے فرقہ وارانہ قتلِ عام کی شدید الفاظ میں مذمت کی گئی اور کہا گیا کہ اگر یہ واقعات جاری رہے تو اس کی ذمہ دار حکومت ہو گی۔ اس اجلاس میں اسلام آباد میں جاری دھرنے کے شرکاء پر زور دیا گیا کہ وہ اپنا احتجاج ملکی مفاد اور سیلاب متاثرین کی خاطر ختم کر دیں۔ اس موقع پر وفاق المدارس کے جنرل سیکریٹری مولانا محمد حنیف جالندھری نے کراچی میں جامعہ بنوریہ کے استاد مولانا مسعود بیگ کے قاتلوں کو فوری طور پر گرفتار کرنے کا مطالبہ کیا۔ ان کا کہنا تھا کہا حکمران نے سیلاب متاثرین کی مشکلات کو نظرانداز کرتے ہوئے صرف فوٹو سیشن کے لیے سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کر رہے ہیں۔ وفاق المدارس کے رہنماؤں میں سے سندھ سے ڈاکٹر مولانا سیف الرحمان، بلوچستان سے مولانا قاری مہر علی، آزاد کشمیر سے مولانا محمود الاشرف اور خیبرپختونخوا سے مولانا حسین احمد نے شرکت کی۔
خبر کا کوڈ : 410045
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش