0
Sunday 12 Oct 2014 17:47

سید جمال اختر عابدی کو آئی ایس او گلگت ڈویژن کا نیا میر کارواں منتخب کر لیا گیا

سید جمال اختر عابدی کو آئی ایس او گلگت ڈویژن کا نیا میر کارواں منتخب کر لیا گیا
اسلام ٹائمز۔ گلگت میں امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان گلگت ڈویژن کا دو روزہ سالانہ کنونشن اختتام پذیر ہو گیا ہے، سید جمال اختر عابدی کو امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان گلگت ڈویژن کا نیا ڈویژنل صدر برائے 2014-2015 منتخب کر لیا گیا۔ دو روزہ کنونشن کا آغاز شہید ضیاالدین رضوی کے مزار پر سلامی سے ہوا۔ گذشتہ شب شہدائے ملت جعفریہ کی یاد میں شب شہدا کے عنوان سے تقریب منعقد کی گئی۔ گلگت ڈویژن کے یونٹس اور ڈویژنل کابینہ نے کارکردگی رپورٹس پیش کیں اور باہمی احتساب کا عمل انجام پایا۔ کنونشن کے پنڈال میں معصومیں علہیم السلام کے فرامین، رہبر معظم کے بیانات، شہدا کی تصاویر اور آئی ایس او کے پرچم لگے ہوئے تھے۔ گلگت ڈویژن کے نو منتخب میر کارواں سے آئی ایس او کے مرکزی صدر تہور عباس نے حلف لیا۔ کنونشن میں آئی ایس او کے مسئولین، کارکنان، سابقین، ایم ڈبلیو ایم کے رہنماوں اور علمائے کرام بھی شریک تھے۔ نو منتخب ڈویژنل صدر کے حلف اور مرکزی صدر کے خطاب کے بعد گلگت ڈویژن کا 37واں سالانہ کنونشن، امامیہ جامع مسجد گلگت میں اختتام پذیر گیا۔
خبر کا کوڈ : 414314
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش