0
Saturday 18 Oct 2014 19:24

پیپلز پارٹی نواز حکومت کے نہیں بلکہ جمہوریت کے ساتھ ہے، رضا ربانی

پیپلز پارٹی نواز حکومت کے نہیں بلکہ جمہوریت کے ساتھ ہے، رضا ربانی
اسلام ٹائمز۔ پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنماء رضا ربانی نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی نواز حکومت کے نہیں بلکہ جمہوریت کے ساتھ ہے، بلاول فرسودہ نظام کیخلاف علم بغاوت بلند کرنے آیا ہے۔ کراچی کے باغِ مزارِ قائد میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے پی پی رہنماء رضا ربانی نے کہا کہ ایک اور بھٹو میدان میں آچکا ہے، ذوالفقار بھٹو پہلی بار ملک میں انقلاب لے کر آئے، بے نظیر کا بیٹا اسی پرچم کو لے کر آگے بڑھے گا۔ انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی جمہوریت کیساتھ ہے نواز حکومت کے نہیں، نجکاری اور مزدوروں کے حقوق پر نواز شریف سے جنگ ہونی ہے، بلاول فرسودہ نظام کیخلاف علم بغاوت بلند کرنے آیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 415267
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش