0
Saturday 8 Nov 2014 16:58

حضرت امام حسین علیہ السلام حق و سچ کی علامت ہیں، مفتی یونس رضوی

حضرت امام حسین علیہ السلام حق و سچ کی علامت ہیں، مفتی یونس رضوی
اسلام ٹائمز۔ تحریک اہلسنت کے زیر اہتمام فیصل آباد کی تحصیل جڑانوالا میں جامعہ قادریہ میں عظمت اہلبیت علہیم السلام کے حوالے سے تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مفتی محمد یونس رضوی ناظم اعلیٰ، تحریک اہلسنت نے کہا کہ شہدائے کربلا نے دین اسلام کی سربلندی کے لئے قربانیاں دی تھیں اور ان کے تذکرے قیامت تک ہوتے رہیں گے۔ انہوں نے کہا کہ حضرت امام حسین علیہ السلام سچ اور حق کی علامت ہیں، آپؑ نے خودداری اور باطل کے سامنے ڈٹ جانے کا درس دیا۔ انکا کہنا تھا کہ امام حسین علیہ السلام نے جان کی قربانی دے کر اسلام کو سربلند اور یزیدیت کو ہمیشہ ہمیشہ کے لئے ختم کر دیا۔ اس موقع پر علامہ احمد علی رضوی، مولانا شہباز حسین، محمد اصغر، قاری سرفراز احمد، ذوالفقار اعوان، چوہدری انور، ثاقب محمود، رائے کاشف ودیگر بھی موجود تھے۔
خبر کا کوڈ : 418545
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش