0
Wednesday 19 Nov 2014 14:02

تکفیری اور خارجی ٹولہ ملک میں فرقہ واریت کو ہوا دے رہا ہے، علامہ مرزا یوسف حسین

تکفیری اور خارجی ٹولہ ملک میں فرقہ واریت کو ہوا دے رہا ہے، علامہ مرزا یوسف حسین
اسلام ٹائمز۔ آل پاکستان شیعہ ایکشن کمیٹی کے تحت نارتھ ناظم آباد میں منعقدہ امن کانفرنس سے خطاب کے دوران علامہ مرزا یوسف حسین نے کہا کہ ملک میں شیعہ سنی کا کوئی جھگڑا نہیں، یہاں بسنے والے تمام مکاتب فکر کے مسلمان متحد اور پر امن ہیں لیکن شرپسند تکفیری اور خارجی ٹولہ ملک کو خانہ جنگی کی آگ میں دھکیلنے کی کوششیں کررہا ہے، حکومت ایسے عناصر اور شدت پسندوں کی سرکوبی کرے تاکہ ملک کو مزید نقصان سے بچایا جاسکے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہمارا مقصد ملک کو امن کا گہوارہ بنانا ہے اور اسی مقصد کیلئے ملت جعفریہ کے نوجوان اپنی کوششوں میں مصروف ہیں اور وہ چاہتے ہیں کہ یہاں بسنے والے تمام مکاتب فکر کے مسلمان اپنے اپنے عقائد و نظریات میں آزاد ہوں۔ اجتماع سے علامہ اظہر حسین نقوی، صغیر عابد رضوی، سہیل مرزا، سید علی اوسط اور دیگر نے بھی خطاب کیا اور سیاسی و مذہبی رہنماؤں اور حکومتی اراکین سے کہا کہ وہ یکجہتی کے جذبوں کو فروغ دیں جبکہ حکومت ان ماسٹر مائنڈز کو تلاش کرے جو دہشت گردی کے کلچر کو فروغ دے رہے ہیں اور ان جہادی گروپس کا قلع قمع کیا جائے جو ملک کو خانہ جنگی کی آگ میں دھکیل رہے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 420350
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش