0
Friday 5 Dec 2014 21:53

نائجیریا میں بوکو حرام کی کارروئی، 150 ہلاک

نائجیریا میں بوکو حرام کی کارروئی، 150 ہلاک
اسلام ٹائمز۔ افریقہ کے شورش زدہ ملک نائجیریا کے شمال مشرقی شہر داماتورو میں شدت پسند گروپ بوکو حرام کی کارروایوں میں 38 پولیس اہلکاروں سمیت 150 سے زائد افراد ہلاک ہو گئے۔ سینئر ریسکیو اہلکار اور ثانی اباچا سپیشلسٹ ہسپتال میں موجود ذرائع نے اے ایف پی کو بتایا کہ حملے کے بعد مردہ خانے میں 115 لاشوں کو لایا گیا، ابھی یہ واضح نہیں ہو سکا ہے کہ لاشیں عام شہریوں کی ہیں یا تخریب کاروں کی تاہم ہلاک ہونے والے تمام افراد سویلین کپڑوں میں ملبوث تھے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ہلاک ہونے والے افراد میں چھ فوجی بھی شامل ہیں۔ نائجیرین دارلحکومت کی پولیس کے ترجمان نے تصدیق کی ہے کہ ہلاک ہونے والوں میں ان کے 38 اہلکار بھی شامل ہیں۔ ایک مقامی شہری عمر سادا نے بتایا کہ مسلح افراد نے علی الصبح 4:45 منٹ پر حملہ کیا اور پولیس کی بیرکوں کو آگ لگا دی۔ جبکہ پیر کو ہی ریاست بورنو کے دارلحکومت میدیگوری میں دو خاتون خودکش حملہ آووروں نے ایک مارکیٹ کو نشانہ بنایا۔ نائجرین حکومت یا فوج کی جانب سے ان ہلاکتوں پر کسی بھی قسم کا تبصرہ نہیں کیا گیا ہے۔

دوسری طرف داماتورو میں بوکو حرام کے خلاف مزاحمت کرنے والے سویلین گروپ نے 40 سے زائد شدت پسندوں کی ہلاکت کا دعویٰ بھی کیا، اسپتال ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ ممکن ہے کہ ہلاک ہونے والے 115 افراد میں سے اکثر مزاحمت کار ہی ہوں۔
خبر کا کوڈ : 423587
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش