0
Tuesday 9 Dec 2014 21:05

قانون ساز اسمبلی گلگت بلتستان کی مدت مکمل، منتخب قیادت نے عوام سے معافی مانگ لی

قانون ساز اسمبلی گلگت بلتستان کی مدت مکمل، منتخب قیادت نے عوام سے معافی مانگ لی
 اسلام ٹائمز۔ سلف گورننس آڈر 2009ء کے تحت وجود میں آنے والی 33 رکنی قانون ساز اسمبلی گلگت بلتستان نے اپنی پانچ سالہ آئینی مدت مکمل کر لی۔ منگل کے روز اسمبلی کے الوداعی اجلاس کے موقع پر ارکان نے ایوان سے خطاب میں اپنی غلطیوں، کمزوریوں اور روئیوں پر گلگت بلتستان کی عوام سے معافی طلب کی۔ ممبران نے اس توقع کا اظہار کیا کہ کارکردگی کی بنیاد پر عوام ان کو دوبارہ منتخب کرے گی۔ قانون ساز اسمبلی گلگت بلتستان کی پانچ سالہ آئینی مدت میں 41 اجلاس منعقد ہوئے جو مجموعی طور پر 241 روز تک جاری رہے۔ اس دوران 31 نکات پر قانون سازی کی گئی اور ایک سو چار قراردادیں ایوان سے منظور کی گئی جو خطے کی پارلیمانی تاریخ میں ایک نیا ریکارڈ ہے۔ گذشتہ پانچ سالوں کے دوران اسمبلی کو 45 کروڑ کا بجٹ دیا گیا۔ قانون ساز اسمبلی گلگت بلتستان کے تحلیل ہونے کے 90 روز میں انتخابات کا انعقاد ہونا ضروری ہے تاہم موسمی حالات کے پیش نظر یہ التواء کا شکار ہو سکتے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 424546
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش