0
Thursday 18 Dec 2014 10:47

کراچی کے علاقے منگھوپیر میں رینجرز کی کارروائی، 5 دہشتگرد ہلاک

کراچی کے علاقے منگھوپیر میں رینجرز کی کارروائی، 5 دہشتگرد ہلاک
اسلام ٹائمز۔ دہشت گردی کے ناگ کو کچلنے کا عزم لے کر قانون کے رکھوالوں نے دہشت گردوں کے خلاف بھرپور کارروائی کا آغاز کر دیا، کراچی کے علاقے منگھوپیر میں رینجرز نے فائرنگ کے تبادلے میں پانچ دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا، مقابلے میں رینجرز کا ایک اہلکار بھی زخمی ہوگیا، ہلاک دہشت گردوں کی اب تک شناخت نہیں ہوسکی۔ ترجمان رینجرز کے مطابق رینجرز نے کراچی کے علاقے منگھو پیر میں دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر چھاپہ مارا تو دہشت گردوں کی جانب سے رینجرز پر فائرنگ کی گئی، جس کے بعد جوابی فائرنگ میں 5 دہشت گرد ہلاک ہوگئے، جبکہ ان کی فائرنگ سے ایک رینجرز اہلکار بھی زخمی ہوگیا۔ ترجمان کا کہنا تھا کہ دہشت گردوں کے قبضے سے 3 ایس ایم جی، 2 پستول اور 2 بال بم سمیت دھماکا خیز مواد بھی برآمد کیا گیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 426485
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش