0
Thursday 25 Dec 2014 13:03

فوجی عدالتیں نہ منظور، الطاف حسین کا آرمی چیف سے 2 سال کیلئے ملک کی کمان سنبھالنے کا مطالبہ

فوجی عدالتیں نہ منظور، الطاف حسین کا آرمی چیف سے 2 سال کیلئے ملک کی کمان سنبھالنے کا مطالبہ
اسلام ٹائمز۔ متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین نے فوجی عدالتوں کی بھرپور مخالفت کرتے ہوئے جنرل راحیل شریف سے 2 سال کیلئے ملک کی کمان سنبھالنے کا مطالبہ کر دیا، کہتے ہیں کہ ملٹری کورٹس لگانی ہیں تو مارشل لاء کا اعلان کر دیا جائے گا، قوم فوج کا ساتھ دے تو پاکستان بچ جائے گا، ایسا مارشل لاء لگایا جائے جس میں قوم کا ایک ایک پیسہ وصول کیا جائے۔ کراچی کے لال قلعہ گراؤنڈ میں ٹیلیفونک پریس کانفرس کرتے ہوئے ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین نے کہا کہ فوجی عدالتیں لگانے نہ لگانے کی بحث چل رہی ہے، فوجی عدالتیں لگانی ہی ہیں تو مارشل لاء کا اعلان ہی کردیا جائے، 100 مارشل لاء دیکھ لئے ایک اور دیکھ لیتے ہیں، آرمی چیف راحیل شریف بہادر جرنیل ہیں، انہیں چاہئے کہ 2 سال کیلئے ملک کی کمان سنبھال لیں، میرے بیان کو کہا جائے گا کہ میں مارشل لاء کی حمایت کررہا ہوں لیکن میں پاکستان کو بچانا چاہتا ہوں۔

الطاف حسین نے کہا کہ بعض علماء شیعہ کو کافر کہتے ہیں، آج باطل اور حق کیلئے گفتگو ہورہی ہے، ملک کو بچانا ہے یا نہیں، فیصلہ کرنا ہوگا، اکیلے فوج پاکستان کو نہیں بچاسکتی، قوم فوج کا ساتھ دے تو پاکستان بچ جائے گا، امریکا میں آزادی لانے والا فوجی تھا، ملک میں ایسا مارشل لاء لگایا جائے جس میں قوم کا ایک ایک پیسہ وصول کیا جائے۔ متحدہ کے قائد نے مزید کہا کہ سوئٹزر لینڈ اور ملائیشیا میں کاروبار کرنیوالے جمہوری اور ہم برے؟، مہاجروں کو ملک دشمن قرار دیا جاتا رہا، کچھ لوگ ایم کیو ایم کو بُری جماعت کہتے ہیں، آپریشن میں گھروں پر چھاپے مارے گئے، کارکن قتل ہوئے، کارکنوں کے جنازے نکالنا بھی مشکل ہوگیا، لیکن پاکستان زندہ باد کہا۔
خبر کا کوڈ : 428050
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش