0
Wednesday 24 Dec 2014 21:09
نواز حکومت کی طالبان کو دی گئی سہولتوں نے پاکستان کو تباہی کے دہانے پر پہنچا دیا

فوجی عدالتیں دہشتگردوں کو کیفر کردار تک پہنچانے میں مؤثر ہیں، مکمل حمایت کرتے ہیں، علامہ ناصر عباس

آرٹیکل 245 کے تحت ملک بھر میں دہشتگردوں کیخلاف فوجی آپریشن ہی قیام امن کی ضمانت ہے
فوجی عدالتیں دہشتگردوں کو کیفر کردار تک پہنچانے میں مؤثر ہیں، مکمل حمایت کرتے ہیں، علامہ ناصر عباس
اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے کہا ہے کہ نواز حکومت کی سستی اور کاہلی کے باعث تکفیری دہشتگرد ملک و قوم پر حاوی ہوئے، نواز حکومت کی طالبان کو دی گئی سہولتوں نے پاکستان کو تباہی کے دہانے پر پہنچا دیا، سانحہ پشاور جیسے سنگین سانحے سے بھی نواز شریف اور اعلیٰ عدلیہ نے سبق نہیں سیکھا، آئین کے آرٹیکل 245 کے تحت ملک بھر میں دہشتگردوں کے خلاف فوجی آپریشن ہی قیام امن کی ضمانت ہے، دہشتگردوں کی پھانسیوں میں تعطل عوام کی خواہشات کی نفی ہے، فوجی عدالتیں دہشتگردوں کو کیفر کردار تک پہنچانے میں مؤثر کردار ادا کریں گی، فوجی عدالتوں کے قیام کی مکمل حمایت کرتے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اسلامک ریسرچ اینڈ کلچرل سینٹر (I.R.C) کراچی میں ایم ڈبلیو ایم کراچی کے جنرل ورکرز اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر کراچی کے تمام اضلاع سے تنظیمی ذمہ داران سمیت ڈویژنل رہنماء حسن ہاشمی، علامہ مبشر حسن، سجاد اکبر، سید رضا جلالوی، اصغر زیدی، حسین جعفری اور دیگر بھی موجود تھے۔ علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے کہا کہ سانحہ پشاور نے پوری قوم اور تمام سیاسی جماعتوں کو تو متحد کر دیا، لیکن سول ملٹری اور جوڈیشل لیڈر شپ ابھی تک یکسو نظر نہیں آتی، عوام کی توقع تھی کے سانحہ پشاور کے بعد سیاسی، فوجی و عدالتی قیادت مل بیٹھ کر دہشتگردوں اور قاتلوں کے خلاف مردانہ فیصلے کرے گی، لیکن ایسا دیکھنے میں نہیں آیا۔

علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے کہا کہ آرمی چیف جنرل راحیل شریف سزائے موت کے حق داروں کے بلیک وارنٹ پر دستحط کر رہے ہیں اور ہماری عدلیہ ان سزاؤں کو ملتوی کرنے میں مصروف ہے۔ انہوں نے کہا کہ آئین کے آرٹیکل 245 کے تحت ملک بھر میں دہشتگردوں کے خلاف فوجی آپریشن ہی قیام امن کی ضمانت ہے، دہشتگردوں کی پھانسیوں میں تعطل عوام کی خواہشات کی نفی ہے، فوجی عدالتیں دہشتگردوں کو کیفر کردار تک پہنچانے میں مؤثر کردار ادا کریں گی، فوجی عدالتوں کے قیام کی مکمل حمایت کرتے ہیں۔ مرکزی سیکرٹری جنرل ایم ڈبلیو ایم کا کہنا تھا کہ پنجاب دہشت گردی کا محفوظ اڈہ ہے، پنجاب حکومت کالعدم دہشتگرد تنظیموں اور نام نہاد جہادی فسادی گروہوں کے خلاف کوئی منظم کارروائی عمل میں نہیں لا رہی، جبکہ پُرامن عوامی جدوجہد کرنے والوں کو مسلسل خوف و ہراس میں مبتلا کرنے کی کوششیں کی جا رہی ہیں۔ علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے مزید کہا کہ سرگودھا میں ایم ڈبلیو ایم کے دفتر پر چھاپہ مار کر 15 کارکنان کو بلاجواز گرفتار کرکے ان پر دہشتگردی کے جھوٹے مقدمات قائم کئے گئے، الزامات ثابت نہ ہونے پر ڈیڑھ ماہ بعد باعزت بری کیا گیا، بھکر میں ایم ڈبلیو ایم کے 150 کارکنان پر جھوٹی ایف آئی آر کاٹی گئی، قومی اسمبلی کے امیدوار احسان اللہ خان کو پانچ مرتبہ دفعہ 302 کے تحت جھوٹے مقدمے میں گرفتار کیا گیا، میرے محافظوں کو پانچ ماہ زیر حراست رکھ کر مجھے دہشتگردی میں ملوث قرار دینے کی جھوٹی کوشش کی گئی، لیکن پنجاب حکومت پر واضح کر دیں کہ اسکی متعصبانہ کارروائیاں ہمارے جذبہ حب الوطنی کو نقصان نہیں پہنچا سکتیں۔
خبر کا کوڈ : 427923
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش