0
Tuesday 30 Dec 2014 19:01

صومالیہ، الشباب کے اہم رہنما پر امریکہ کا فضائی حملہ

صومالیہ، الشباب کے اہم رہنما پر امریکہ کا فضائی حملہ
اسلام ٹائمز۔ امریکہ کے دفاعی ادارے پینٹاگون نے کہا ہے کہ امریکی طیاروں نے افریقی ملک صومالیہ میں شدت پسند گروہ الشباب کے خلاف فضائی کارروائی کی ہے۔ امریکی محکمۂ دفاع کی جانب سے جاری ہونے والے بیان کے مطابق ساکو کے علاقے میں کیے جانے والے حملے کا ہدف ایک سینیئر رہنما تھے۔ بیان میں اس کارروائی کی کامیابی یا رہنما کی شناخت کے حوالے سے کچھ نہیں بتایا گیا بلکہ کہا گیا ہے کہ ہم کارروائی کے نتائج کا جائزہ لے رہے ہیں اور مناسب وقت پر مزید معلومات دستیابی کی صورت میں فراہم کریں گے۔ تاہم امریکی حکام کا کہنا ہے کہ فی الحال اس حملے میں کسی عام شہری یا راہ گیر کے زخمی یا ہلاک ہونے کی اطلاعات نہیں ہیں۔ خیال رہے کہ امریکہ افریقی یونین کی ان افواج کی مدد کرتا رہا ہے جنھوں نے سنہ 2011 میں صومالیہ کے دارالحکومت موغادیشو اور دیگر علاقوں سے الشباب کو باہر نکال دیا تھا۔ واضح رہے کہ حال میں ہی الشباب نے صومالیہ کے ہمسایہ ملک کینیا میں عام شہریوں پر حملے کیے ہیں اور اس کے بعد سے کینیا نے اس کے خلاف کارروائیوں میں اضافہ کیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 429267
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش