0
Tuesday 30 Dec 2014 23:44

یاسین رائٹرز فورم کا کسی سیاسی تنظیم کے ساتھ کوئی تعلق نہیں، صدر یاسین رائٹر فورم

یاسین رائٹرز فورم کا کسی سیاسی تنظیم کے ساتھ کوئی تعلق نہیں، صدر یاسین رائٹر فورم
اسلام ٹائمز۔ یاسین رائٹرز فورم کے مرکزی صدر ریاض علی یاسینی نے ایک پریس ریلیز میں کہا ہے کہ یاسین رائٹرز فورم کا کسی سیاسی تنظیم کے ساتھ کوئی تعلق نہیں۔ بعض سازشی عناصر تنظیم کی مقبولیت سے بوکھلاہٹ کا شکار ہو گئے اور تنظیم کے خلاف پروپیگنڈے کرنے میں لگے ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یاسین رائٹرز فورم یاسین کے قلمکاروں، شعراء، فنکارورں اور ادب سے تعلق رکھنے والوں کی سب سے بڑی ادبی تنظیم ہے جو اپنے وسائل میں رہتے ہوئے بروشاسکی ادب اور زبان کے ترویج کے لئے کوششوں میں مصروف عمل ہے۔ انہوں نے مزید کہا ہے کہ بعض لوگوں کو تنظیم کی خدمات ہضم نہیں ہو رہی ہیں اس لئے ہمارے خلاف سازشوں میں لگے ہوئے ہیں جو کہ قابل مذمت ہے۔ انہوں نے کہا کہ یاسین رائٹرز فورم کا قوم پرست تنظیم بی این ایف سے کوئی تعلق نہیں البتہ یاسین رائٹرز فورم کے جنرل سیکرٹری شیر نادر شاہی کا بی این ایس او کے ساتھ ذاتی وابستگی ہے اور یہ ہر فرد کا بنیادی جمہوری حق ہے لیکن ایک شخص کی وجہ سے پورے تنظیم کو بی این ایف سے منسوب کرنا غیر شعوری بات ہے۔ انہوں نے کہا کہ تنظیم کے اندر ہر ممبر کا کوئی نہ کوئی سیاسی نظریہ ہے اور ہر کسی کو یہ حق حاصل ہے تاہم یاسین رائٹرز فورم کے اجتماعی طور پر کوئی سیاسی مقاصد نہیں اور نہ ہی مستقبل میں سیاسی عزائم ہوں گے تاہم یاسین رائٹرز فورم کے نزدیک ہر وہ شخص قابلِ فخر ہے جو بروشاسکی کے لئے کام کرے چاہے اس کا تعلق کسی بھی تنظیم یا نظریے سے کیوں نہ ہو۔
خبر کا کوڈ : 429327
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش