0
Saturday 6 Nov 2010 13:31

افغان سرزمین پر امریکیوں کی موجودگی تک مذاکرات ممکن نہیں،طالبان

افغان سرزمین پر امریکیوں کی موجودگی تک مذاکرات ممکن نہیں،طالبان
کابل:اسلام ٹائمز-جنگ نیوز کے مطابق افغان طالبان نے کہا ہے کہ جب تک امریکی اُن کی سرزمین پر موجود ہیں وہ جدوجہد ترک نہیں کریں گے،نہ افغان حکومت سے مذاکرات کریں گے۔کابل میں امریکی خبر ایجنسی کو خصوصی انٹرویو میں طالبان شوریٰ کے ایک سینئر رکن نے بتایا کہ بات چیت میں طالبان قطعی شرکت نہیں کر رہے اور صدر حامد کرزئی کے ترجمان بھی اِس کی تردید کر چکے ہیں۔ سینئر طالبان رہنما نے انٹرویو کیلئے اپنی شناخت چھپانے کی درخواست کی تھی۔
سعودی عرب میں طالبان حکومت کے سابق سفیر حبیب اللہ فوزی نے بتایا کہ پیس کونسل کے ارکان سے سابق اور موجودہ طالبان کے مذاکرات ہوتے رہے ہیں۔سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات میں ہونیوالے مذاکرات میں مولوی عبدالکبیر،آغا جان محتشم،مولوی اختر منصور ،قدرت اللہ جمال اور طیب آغا حصہ لیتے رہے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ افغانستان میں بغاوت پر اصل کنٹرول رکھنے والے عسکریت پسند رہنماؤں کی کسی بھی سطح پر مذاکرات میں حصہ لینے پر بات بھی نہیں ہو رہی۔بلکہ جیسے ہی صدر کرزئی کی جانب سے امن بات چیت کا پتّا پھینکا گیا،پشتون علاقوں کی مساجد میں ہینڈبلز کے ذریعے طالبان سربراہ ملا عمر کا یہ پیغام پھیلا دیا گیا کہ جو بھی یہ پیش کش قبول کریگا،موت کے گھاٹ اتار دیا جائیگا۔انہوں نے دعویٰ کیا کہ کوئٹہ میں افغان طالبان کو جیش محمد پناہ دیتی ہے۔
خبر کا کوڈ : 43088
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش