0
Friday 9 Jan 2015 16:58

تکفیریوں و دہشتگردوں سے بات چیت دور کی بات، انکے ساتھ بیٹھنا تک گوارا نہیں، ترجمان علامہ ساجد نقوی

تکفیریوں و دہشتگردوں سے بات چیت دور کی بات، انکے ساتھ بیٹھنا تک گوارا نہیں، ترجمان علامہ ساجد نقوی
اسلام ٹائمز۔ شیعہ علماء کونسل پاکستان کے سربراہ علامہ سید ساجد علی نقوی کے ترجمان نے تکفیری و دہشت گرد گروہ سے کسی بھی قسم کی ڈیل کی یکسر تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ قوم کے قاتلوں کے ساتھ کسی قسم کا معاہدہ شہداء کے خون سے غداری ہے، تکفیریوں کے ساتھ معاہدہ تو درکنار بیٹھنا تک گوارہ نہیں، ذمہ داری کا مظاہر کرتے ہوئے من گھڑت پراپیگنڈے سے گریز کیا جائے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے شائع ہونے والی خبر کی پرزور الفاظ میں تردید کرتے ہوئے کیا۔ ترجمان نے کہا کہ تحریک جعفریہ پاکستان کا دامن اس قسم کی آلائشوں سے ہمیشہ پاک رہا ہے اور توازن کی پالیسی کے تحت ہمیں تکفیریوں اور دہشت گردوں کے ساتھ بریکٹ کیا جاتا رہا ہے، تحریک جعفریہ پاکستان کے حوالے سے کوئی مجرم جیل میں نہیں ہے، ہمارا ہمیشہ سے دوٹوک اور واضح موقف رہا ہے کہ ملک میں اسی وقت صحیح معنوں میں امن قائم کیا جاسکتا ہے، جب معصوم انسانی جانوں کے قاتلوں، سرپرستوں اور سہولت کاروں کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے۔
 
انہوں نے کہا کہ تکفیری و دہشت گردوں کے ساتھ بات چیت بھی شہداء کے خون سے غداری تصور کرتے ہیں تو ان سے معاہدہ کس طرح کیا جاسکتا ہے۔؟ ترجمان نے مزید کہا کہ ہم نے ہمیشہ اتحاد امت و استحکام پاکستان کیلئے کوششیں کی ہیں جو کہ اظہر من الشمس اور ملک و قوم کے سامنے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ اکرام الحق عرف لاہوری جیسے دہشت گرد کے ساتھ کوئی ڈیل نہیں ہوئی، تحریک جعفریہ کا کوئی عہدیدار اور رکن اس قسم کا اقدام قطعاً نہیں کرسکتا۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس سلسلے میں ذمہ داری کا مظاہرہ کرنا چاہیے اور اس طرح کی خبروں کی اشاعت یا چلانے سے قبل ضرور استفسار کرکے تصدیق کی جائے، یہی صحافتی اصولوں اور اقدار کا تقاضا بھی ہے۔
خبر کا کوڈ : 431384
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش