0
Tuesday 13 Jan 2015 15:04

ڈاکٹر رحیق عباسی کی علامہ ناصر عباس جعفری سے ملاقات، امام بارگاہ چٹیاں ہٹیاں کے سانحہ پر اظہار تعزیت

ڈاکٹر رحیق عباسی کی علامہ ناصر عباس جعفری سے ملاقات، امام بارگاہ چٹیاں ہٹیاں کے سانحہ پر اظہار تعزیت
اسلام ٹائمز۔ پاکستان عوامی تحریک کے صدر ڈاکٹر رحیق عباسی نے مجلس وحدت مسلمین کے سربراہ علامہ ناصر عباس جعفری سے ان کی رہائشگاہ پر ملاقات کی ہے اور امام بارگاہ چٹیاں ہٹیاں میں ہونے والے دھماکے سے ہونے والی شہادتوں پر تعزیت پیش کی ہے۔ اس موقع پر شہداء کیلئے فاتحہ خوانی بھی کی گئی، ملاقات میں علامہ شفقت حسین شیرازی بھی موجود تھے۔ ڈاکٹر رحیق عباسی کا کہنا تھا کہ مجلس وحدت مسلمین اور پاکستان عوامی تحریک کا دہشتگردی کے معاملے پر ایک ہی موقف ہے اور انشاءاللہ ہم اپنے اتحاد سے دہشتگردی کے ناسور کو ختم کرکے دم لینگے۔ انہوں نے کہا کہ یہ شہادتیں ہمیں اپنے عزم سے پیچھے نہیں ہٹا سکتیں۔ شیعہ سنی اتحاد ہی تکفیریت کے خاتمے کا باعث بنے گا۔

اس موقع پر علامہ ناصر عباس جعفری کا کہنا تھا کہ پوری قوم دہشتگردی کیخلاف کارروائی میں پاک فوج کی پشت پر کھڑی ہے۔ اب ضرورت اس امر کی ہے کہ شہروں میں بھی دہشتگردوں کا صفایا کیا جائے اور ان کے حامیوں کو اپنے منطقی انجام تک پہنچایا جائے۔ انہوں نے کہا کہ دہشتگردی نے پاکستان کو ناقابل تلافی نقصان پہنچایا ہے۔ ایسے مدارس جو دہشتگردی میں ملوث ہیں انہیں فی الفور بند کیا جائے۔ علامہ ناصر عباس جعفری نے اپنے موقف کو ایک بار پھر دہراتے ہوئے کہا کہ سب سے پہلے ملت تشیع کے مدارس کو ہم اوپن کرتے ہیں اور حکومت سے کہتے ہیں کہ اگر ہمارا کوئی بھی مدرسہ جو دہشتگردی میں ملوث ہے یا لنک رکھتا ہے، اسے فوری طور پر بند کر دیں اور ملوث عناصر کو قوم کے سامنے لائیں۔ ہم دہشتگردی میں ملوث مدارس کو مسلک کے شلٹر کے پیچھے چھپنے نہیں دینگے۔
خبر کا کوڈ : 432221
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش